تعلیم و روزگار

بارہویں سائنس کے طلبہ دھیان دیں”MHT-CET 2024″ امتحان رجسٹریشن کی آخری تاریخ 1 مارچ ؛ NEET کے ساتھ CET/JEE امتحانات بھی دیں تاکہ دیگر کریئرکے مواقع سے محروم نہ ہوں

مالیگاؤں: (کریئر گائیڈنس، ایس این انصاری) :بارہویں سائنس جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کریئرکے انتخاب کا ہوتا ہے۔ کریئر کے انتخاب کیلئے ضروری ہے کہ بارہویں کے بعد عام طور پر میڈیکل فیلڈ کیلئے NEET اور انجینئرنگ کیلئے JEE / CET جیسے امتحانات کو دینا لازمی ہے۔ ایک سروے اور شماریات کے مطابق ملک ہندوستان میں کل 542 ایم بی بی ایس کالجس(273 گورنمنٹ کالج) ہیں جن میں کل 83000 (41480 گورنمنٹ سیٹ) سیٹیں ہوتی ہیں۔ گذشتہ سال ساڑھے 15 لاکھ طلبہ نے NEET امتحان میں شرکت کی تھی۔ یعنی اگر 83000 طلبہ کا ایم بی بی ایس میں داخلہ ہو جائے تو باقی 1417000 طلبہ کے پاس کونسے دوسرے متبادل کریئر کے مواقع ہوتے ہیں۔ میڈیکل کالجو ں میں میرٹ کی بنیاد پر ہی داخلہ ممکن ہوتا ہے یا پھرپرائیوٹ اور بیرون ممالک کالجوں میں بھاری بھرکم رقم تقریباً پچاس لاکھ سے ایک دیڑھ کروڑ میں داخلے ہوتے ہیں۔ اس شماریات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر طلبہ بارہویں سائنس میں کم نمبرات اور فائنانس کی کمی کی وجہ سے ڈراپ آٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بارہویں سائنس میں زیر تعلیم طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات کریئر کا انتخاب کرتے وقت ہر پہلو پر نظر رکھیں۔ یعنی اگر میڈیکل فیلڈ میں داخلہ نہیں ملا تو انجیئنرنگ اور فارمیسی جیسے بہترین متبادل کر یئر کے مواقعوں کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کیلئے لازمی انٹرنس اگزام میں بھی شرکت کریں۔ تاکہ ان کے پاس تمام تر کریئر کے مواقع موجود رہے ۔ اس سے یہ ہوگا کہ طلبہ بارہویں سائنس کے بعد ڈراپ آٹ کے شکار ہونے سے بچ جائیں گے اور کسی بھی ایک فیلڈ میں بہترین کریئر بنا لیں گے۔
ریاست مہاراشٹر کی تمام انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2024کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کو دینے قبل آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 1 مارچ 2024 ہے اور فارم نہ بھرنے کی صورت میں کسی بھی طریقہ سے داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔ اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔
آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طالب علم کے پاس ” ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) ” رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ، دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ(اگر ہے تو) ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔ اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1000/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 800/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرا جاتا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں Rs 2000 /- ،ریزرو کٹیگری میں Rs 1600/-فیس بھرنا پڑے گی۔ واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!