مہاراشٹر

باطل نظریات سےزیادہ خطرناک ؛ ہماری منفی نفسیات ہی ہمارے پیروں کی بیڑیاں ہیں…..سعادت اللہ حسینی (امیر جماعت اسلامی ہند)

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) : امیر جماعت اسلامی ہند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سید سعادت اللہ حسینی صاحب کی آمد کے موقع پر ناندیڑ میں مختلف پروگرامس منعقد کیے گئے،23/ ستمبر بروز ہفتہ دفتر جماعت ،مسجد عابدین نئی آبادی ناندیڑ میں علماء اکرام و عمائدین شہر کی اہم نشت بعد نماز ظہر منعقد کی گئی نشت کا آغاز مفتی سلیمان رحمانی صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا افتتاحی کلمات مولانا الیاس خان صاحب فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا نے پیش کیے آپ نے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں لانے اور دین کو قائم کرنے کی جدوجہد میں اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت بتاتے ہوئے نشست کی غرض وغایت واضح کی۔ دعوتی کام ہمارا فرض منصبی ہے، ملک میں برادران وطن کے دلوں سے نفرت کو ختم کرنے میں بھی معاون و مددگار ہے ۔بعدازاں محترم سعادت اللہ حسینی صاحب امیر جماعت اسلامی ہند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات بہت ہی نازک ہے ہمیں جو بھی قدم اٹھانا ہوگا و غور و فکر کے ساتھ اٹھاناہوگا مزید انہوں نے کہا کہ آج ہمارے علماء و دانشواران ملک کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، اور مسائل پر تشویش ظاہر کرتے ہیں،اس کے ساتھ ہمیں اس کے لائحہ عمل پر بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایمان والوں کو ہمت دلای گی ہے۔مشکل حالات وآزمایش کے دور میں ہی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں ،یہی حالات ہمیں مضبوط بنانے اور ہماری شخصیت کو نکھارنے کے لئے منصوبہ بند طریقے سے استمعال کرتے ہوئے اجتماعی جدوجھد کرنی چاہئیے اس کا مقابلہ ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ کرنا ہوگا آج ملت اسلامیہ ہند ملک کے موجودہ حالات سے باخر رہنے کے باوجود بھی صرف حالات کا رونارورہی ہے اور اپنے اپنے مسلکی اختلافات میں ہی مصروف عمل ہے ہمارے علماء کے درمیان آج جو اختلافات بھی پائے جاتے ہیں وہ بہت ہی معمولی معمولی چیزوں پر ہے ہمیں چاہئے کہ سارے اختلافات کو بالائے طاق ق رکھیں اور ہمیں جس مقصد کے لئے اس دنیا میں بھیجاگیا اس کو سب مل کر ادا کرنے کا عزم کریں, یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ملک کے حالات میں تبدیلی آسکتی ہے اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن شروع ہوا جس میں علماء و دانشواران حضرات نے اپنے ذہن میں موجود سوالات محترم امیر جماعت سے کیے آپ نے سوالوں کا اطمینان بخش جواب دیا مولانا مفتی شمس الدین صدیقی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا آخر میں محترم ابرار دیشمکھ صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے اظہار تشکر ادا کیے اور مستقبل میں بھی ایسے ہی ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی اس موقع پر حلقہ کے ذمہ داران میں محترم عبدالجلیل صاحب زبیر احمد خان صاحب جو اینٹ سیکرٹری حلقہ مہاراشٹر بھی موجود تھے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!