مہاراشٹر

بالاپورکی خانقاہ نقشبندیہ میں اردو اساتذہ کا تاریخی دورہ ؛ اساتذہ نے قدیم تاریخی لائبریری کا لیا تحقیقی جائزہ

اکولہ: ( ڈاکٹرذاکر نعمانی) : جواد حسین کی قیادت میں ضلع پریشد اکولہ کے پچیس سے زائد اساتذہ نے خانقاہ نقشبدیہ اور اس میں موجود قدیم تاریخی لائبریری کا تحقیقی جائزہ لیا. خانقاہ کے شہزادہ جانشین مفتی سید عدنان میاں صاحب کی سیادت میں تمام اساتذہ کو قدیم کتابیں، رسالے اور مخطوطات دکھائے گئے. جس سے گزشتہ چار سو برسوں کی تاریخ برار سے روشناسی ہوئی. وہاں ایک بیاض ِ آراء بھی موجود ہے جس میں 1940 سے اب تک عالمی سطح کی سیاسی و سماجی شخصیات کی آراء مع دستخط، تحریری صورت میں درج ہیں. شہزادہ مفتی سید عدنان میاں نے خانقاہ کی چار سو سالہ تاریخ کی اہم معلومات بیان کیں. جواد حسین صاحب کے ایک سوال کے جواب میں مفتی صاحب نے بتایا کہ ایک موقع پر راجا شیواجی کا اپنی فوج کے ساتھ اس جانب سے گزر ہوا تو انھوں نے خانقاہ میں آکر شیخ الاسلام عنایت اللہ شاہ نقشبندی کی بارگاہ میں اولاد کے لیے دعا کرنے کی گزارش کی. اور حضرت نے دعا کے ساتھ دو انار توڑ کر دیے جس سے اسے اولاد ہوئی. یہ واقعہ روح العنایت میں درج ہے. اسی طرح موصوف نے دیگر تاریخی معلومات فراہم کیں نیز اس تاریخی اثاثے کو محفوظ کرنے کی تدابیر پر اظہار خیال فرمایا.اس تاریخ ساز موقع پر، خانقاہ کے مہتمم طلحہ نقشبندی صاحب ، جواد حسین، شفیق راہی، حمید شارق ، مقیت الرحمن ، راجو قریشی ،عابد خان، ڈاکٹر ذاکر نعمانی، عادل محمد ، عبدالرحمن ،اکرام خان، ابرار خان، مبین شہزاد ، عرفان ظفر قریشی ، سیف الدین، مشتاق پٹیل ، محمد سلطان ،محمد اظہر ( امری عرب) ، وسیع اللہ، سہیل اطہر، عبدالمجید، غلام رسول ، محمد شریف ، شگفتہ باجی ، ناہید باجی وغیرہ اساتذہ کرام شامل رہے.
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!