بزم اردو ادب’ مہاراشٹر اودےگری کالج اودگیر کا جلسہء افتتاحیہ اور ڈاکٹر نور العین کی کتاب کارسم اجراء
لاتور:(محمد مسلم کبیر) :ڈاکٹر حامد اشرف (صدر شعبہ اردو) کی اطلاع کے بموجب بزم اردو ادب مہاراشٹرا اودے کالج اودگیر کا افتتاحیہ جلسہ زیر صدارت ایڈوکیٹ پرکاش تونڈارے(نائب صدر مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی اودگیر) منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی دائمی عبدالرحیم(امیر مقامی’ جماعت اسلامی ہند اودگیر) اور مہمان اعزازی ڈاکٹرنورالعین ( اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق ذکریا کالج فار ومین’ اورنگ آباد) تھیں۔جلسے کا آغاز ہاشمی زبیر احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔بعد ازاں شیخ نیہاں نے حمد باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش کیا۔ما بعد جاگیردار زبیدہ’افشاں غزل’پٹھان آسیہ اور سیدہ ثنا بیگم نے اردو ترانہ مترنم پیش کیا۔کالج ہذا کے وائس پرنسپال ڈاکٹر ایس ۔جی پاٹل اور صدر جلسہ کے ساتھ پروفیسر حامد اشرف نے شمع فروزاں کر کے بزم اردو کا افتتاح فرمایا۔بزم کے نو منتخبہ عہدیداران و اراکین کی صدر جلسہ اور مہمانان کے ہاتھوں گلپوشی عمل میں آئ۔مہمانان کا تعارف شعبہ ہذا کی جز وقتی لکچرر قریشی زیتون بانو نے کروایا۔منشی اسری فرناز نے شعبہ اردو کی کارکردگی پر رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ یہاں گیارھویں سے پی ایچ۔ڈی تک اردو پڑھائ جاتی ہے۔شعبہ اردو میں پانچ ریسرچ گائیڈ کارگزار ہیں اور تا حال13 تیرہ ریسرچ اسکالرس نے پی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ 14 اسکالرس یہاں پی ایچ۔ڈی کر رہے ہیں۔ پٹھان ارشاد وسیم نے مختصر اظہار خیال کیا اور شعبہ ہذا کو فعال اور متحرک بتایا۔علاوہ ازیں مہمان اعزازی ڈاکٹر نورالعین کی تصنیف “باقیات اقبال مجید۔ نثر کے حوالے سے”کی رسم رونمائ جناب پرکاش تونڈارے اور شہر اودگیر کے مورخ عبدالرشید یافعی کے ہاتھوں عمل میں آئ۔ڈاکٹر مقبول احمد مقبول نے تصنیف ہذا پر اپنے تاثرات پیش کیے اور ڈاکٹر حامد اشرف نے بزم اردو ادب کی غرض و غایت بیان کی اور تصنیف ہذا کا اپنا لکھا ہوا “پیش لفظ” پڑھا۔مہاراشٹرا ایجوکیشن سوسائٹی اودگیر کے معتمد جناب رام چندر تیروکے بھی شامل مجلس ہوئے اور طلبہ و طالبات کی پرخلوص اور پر جوش رہنمائ کی۔مہمان خصوصی نے تنقید و تحقیق کی اہمیت و افادیت پر اظہار خیال کیا جب کہ ڈاکٹر نورالعین نے اپنی تصنیف کی رسم رونمائ پر اظہار تشکر کیا اور موجودہ دور میں موبائل کو رحمت کم اور زحمت زیادہ بتایا اور طالبات کو کتابوں سے رشتہ استوار کرنے کی ترغیب دی۔وائس پرنسپال نے کالج ہذا کے عوائد رسمیہ پر زور دیتے ہوئے مسلم طالبات کی بڑھتی تعداد اور حصول تعلیم پر خوشی کا اظہار کیا۔صدر جلسہ نے کالج ہذا کےتعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور مسلم طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔تقریب ہذا کی کاروائ ہاشمی سید کامران نے چلائ اور شعبہ اردو کی جز وقتی لکچرر شیخ سلمی بیگم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔