مہاراشٹر

بزم غالب شولاپور کے زیراہتمام”پھلواری”کی رسم رونمائی

شولاپور: (نامہ نگار) :بزم غالب شولاپور کے زیر اہتمام ادب اطفال کوفروع دینے کئ غرض سےقومی سطح پرڈراما اسکرپٹ رائٹنگ کامقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں قومی سطح کے کل ۱۸ ڈراما نگاروں نے حصہ لیا تھا ان تمام ڈراموں کو کتابی شکل دےکر “پھلواری” کےنام سے شایع کیا گیا۔ جس کی رسم رونمائ مورخہ ۲/ دسمبر۲۳ بروز سنیچر شام ۷ بجے مرزا غالب عوامی لایبرری شولاپور میں شولاپور کی رکن اسمبلی پرنیتی تائ شندے کے دست مبارک عمل میںآئی ۔ اس جلسے کی صدارت بزم غالب کے صدر بشیر پرواز نے کی۔ مہمان خصوصی کےطور پرسابق مئیر عارف شیخ ۔ solapur 2کونسلربابا مستری، حاجی توفیق بھائی ہتورے موجود تھے۔
صدرجلسہ بشیر پروازنےخطبہ صدارت میں ادب اطفال کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ سیکریٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نےاستقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اصف اقبال نےادارے کے اغراض ومقاصد پیش کئے۔ پرنیتی تای شندے نےبزم غالب کےتعمیری کام کوپورا کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پرنیتی تای شندے کےہاتھوں شولاپور کےڈراما نگار سید اقبال۔اشفاق زید۔ڈاکٹر احتشام نداف۔عرفان لالکوٹ کا شال اورپھول دیکر استقبال کیاگیا ۔ “پھلواری” اس کتاب کوناصرالدین اشرفی نے ترتیب دیا۔ اس لئے ان کا اور کتاب کی دیدہ زیب طباعت کے لئے عرفان کاریگرکا استقبال کیا گیا۔ جلسے کی نظامت مویز شیخ اور انور کمشنر نے بحسن و خوبی انجام دی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں ںسامعین موجود تھے۔ جس میں ایڈوکیٹ عبدالرشیدارشد۔بخشی سر۔شفیع کیپٹن۔عرفان کاریگر۔ ایوب نلامندو ۔محبوب کمٹھے، شہاب الدین چیتاپورے ۔حاجی عثمان صاحب خرادی۔کے علاوہ کئ اکابرین موجود تھے۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئےآصف اقبال کے ساتھ بزم غالب کےتمام ذمہ داروں نے بہت محنت کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!