مہاراشٹر

بلڈھانہ: دیولگھاٹ کے شیخ متین شیخ نظیر قومی سطح کے نیشنل ایجوکیشن بریلینس ایوارڈ 2023 کے لیے منتخب

بلڈھانہ: (بذریعہ ای میل) :عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر 29 اکتوبر کو منعقد ہونے جا رہی قومی تعلیمی قابلیت ایوارڈ اور کانفرنس 2023 نئی دہلی میں سات مختلف زمروں میں مختلف زبانوں ، میڈیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل افراد و اداروں میں سے نیشنل ایجوکیشن برلینس ایوارڈ ایوارڈز کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسی میں سے ایک زمرہ انفرادی نامزدگی جس میں اساتذہ, محققین، پروفیسر، صدر مدرسین، ڈائریکٹر ،تعلیمی رہنما، سائنسدان وغیرہ پرمشتمل ہے میں انفرادی نامزدگی میں نیشنل ایجوکیشن برلینس ایوارڈ ایوارڈز *انویٹیو ٹیچر اف دا ایئر یوارڈ* کے لیے شیخ متین ابن شیخ نظیر کا انتخاب کیا گیا ہے جو بحیثیت معاون معلم ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی بوائز اسکول دیولگھاٹ ، تعلقہ و ضلع بلڈھانہ میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔
باوقار نیشنل ایجوکیشن بریلینس ایوارڈ(قومی تعلیمی قابلیت ایوارڈ) کا اعلان ہندوستان کی معروف تعلیمی میگزین ایجوکیشن کنیکٹ پلس ، ہائی پیج میڈیا اور چار مختلف شراکت داروں کی پر عزم کوشش کا نتیجہ ہیں۔ معاون معلم شیخ متین نے امسال انگریزی مضمون میں اسٹیٹ ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (سیٹ امتحان) بھی کوالیفائیڈ کیا ہے۔ موصوف دیگر مضامین کے ساتھ ساتھ انگریزی مضمون پر خصوصی دسترس رکھتے ہوۓ طلبہ کو بڑی بڑی جاں فشانی سے پڑھاتے ہیں اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ایک قابل ہونہار ،علم دوست، سرگرم ،طالب علم دوست ہونے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اپنے طلبہ اور اسکول کے لیے بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ قومی سطح کی یہ بہترین کامیابی سبھی اردو میڈیم اسکولوں اور اردو معلمین کے لیے باعث فخر ہے۔ قومی ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر والدین ،سرپرست، اسکول کےجملہ اسٹاف و انتظامیہ ،دوست و احباب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!