بلڈھانہ ضلع کے ذوالقرنین احمد کو ” آفتاب صحافت ایوارڈ” سے نوازا گیا
ناندیڑ:4 فروری 2024 : (راست) :خادمین امت ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا.خادمین امت ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ کے موقع پر مہاراشٹر سے ریاستی و ضلعی سطح پر نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ، صحافی و دیگر افراد کو مخلتف ایوارڈز تفویض کئے گئے، بلڈانہ ضلع سے چکھلی تعلقہ کے معروف صحافی و سماجی کارکن جو گزشتہ دس سالوں سے اردو اخبارات میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہوں نے اپنی قلم کے ذریعے معاشرے میں تعلیمی بیداری، معاشرے میں پھیل رہی بے راہ روی اور اس کے سدباب کیلئے کوشش کر رہے ہیں، حالات حاضرہ سے قوم کو واقف کرانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ذوالقرنین احمد شاہ محمد اسحاق شاہ کو صحافتی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے پر 4 فروری کو انور گارڈن فنکشن ہال میں خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے منعقد جلسہ سیرت النبی کے موقع پر خادمین امت ناندیڑ کے صدر عابد خان، ضلع بلڈانہ سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جناب رئیس الدین قاضی، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کے نائب صدر سید مہتاب صاحب ، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ ریاستی جنرل سیکرٹری جناب محمد زین العابدین و دیگر معزز مہمانان خصوصی کے ہاتھوں” آفتاب صحافت ایوارڈ”سے نوازا گیا، اس موقع پر تمام عزیز و اقارب دوست و احباب نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔