بلڈھانہ: لشکریہ ہائی اسکول لاکھنواڑہ میں کلام اقبال کا تحریری مقابلہ
کھامگاؤں: (بذریعہ ای میل) : کھامگاؤں تعلقہ کے لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اور محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ میں ۶ دسمبر کو کلام اقبال کا تحریری مقابلہ منعقد ہوا۔ پنجم تا دو یاز دہم کے 500 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں عائشہ انجم اسلم خان (جماعت پنجم ) ‘فائقہ نازنین شیخ سلیم ‘ (جماعت ششم ) ‘ ارمش فردوس شیخ ناظم (جماعت ہفتم ) ‘ عفیفہ راحین شیخ کلیم (جماعت ہشتم A ) راشد احمد جمیل احمد (جماعت ہشتم B )‘ نکہت انجم افروز خان (جماعت نہم A ) ‘ شیخ عیان شیخ مستان (جماعت نہمB ) ازلفہ تحرین شیخ تسلیم (جماعت دہم (A ‘ شیخ ثاقب شیخ آصف (جماعت دہم B ) سعدیہ فردوس شیخ ذاکر ( جماعت یاز دہم ) ‘ اریبہ امرین عرفان خان ( جماعت دویاز دہم ) نے اوّل مقام حاصل کیے۔ اول ‘دوم ‘ سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو ملت ویلفئیر ٹرسٹ لاکھن واڑہ کی جانب سے ادارہ کے سی۔ای۔او ۔محمد ذیشان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ اس ،موقع پراسکول کے پرنسپل محمد ذاکر حسین ‘ اساتذہ کرام طلبہ و طالبا ت موجود تھے۔