مہاراشٹر

بلڈھانہ: مولانا آزاد وچارمنچ و اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے صحافیوں کا اعزاز

بلڈھانہ: 6 جنوری یوم صحافی کے موقع پر مولانا آزاد و چار منچ بلڈانہ کی جانب سے بلڈانہ ضلع کی مختلف تحصیلوں میں صحافیوں کا اعزاز کیا گیا۔ یوں تو ہر سال مولانا آزاد وچار منچ بلڈانہ کے ضلعی صدر حاجی مزمل خان مقامی صحافیوں کا اعزاز کرتے ہیں۔ لیکن اس سال ضلع کے مختلف تحصیلوں میں جاکر صحافیوں کے اعزاز کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں 18 دسمبر کو بین الاقوامی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر مولانا آزاد وچار منچ کی جانب سے ضلع کلکٹر آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں اقلیتوں کے حقوق بثمول تعلیم ،ریزویشن اور حفاظت جیسے امور کو لے کر ضلع کلیکٹر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو مکتوب دیا گیا تھا۔ اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے بلڈانہ ضلع کے صحافیوں کا بڑا حصہ تھا۔اس سے قبول بھی جب مولانا آزاد وچار منچ نے جناب حسین دلوائی کی قیادت میں مہاراشٹر کے گورنر کو مسلمانوں کے تعلیمی ، ریزرویشن اور حفاظت جیسے مسائل کو لیکر جو ملاقات کی گئی تھی اور میمورینڈم دیا گیا تھا اس وقت بھی بلڈانہ ضلع کے صحافیوں نے بہت سپورٹ کیا تھا۔ صحافی سماج کا ایک ذمہدار شہری ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جمہوریت کا چوتھا ستون بھی کہلاتا ہے جس کے بغیر جمہوری نظام نا مکمل سمجھا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ہر سال کی طرح اس سال بھی ناندورہ میں امن انگلش اسکول محمد علی پارک کیمپس میں صحافیوں کا استقبال کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد ملکاپور ریسٹ ہاؤس میں ایک چھوٹی سی تقریب میں صحافیوں کا اعزاز کیا گیا جس میں اردو ،ہندی اور مراٹھی کے صحافی موجود تھے۔ بلڈانہ شہر کے پترکار بھون میں منعقد پروگرام میں بھی صحافیوں کا اعزاز کیا گیا جس میں مہاراشٹر کے مراٹھی ،ہندی اور انگریزی کے سرکردہ صحافیوں نے شرکت کی۔ شام کے وقت کھامگاؤں میں ایک مقامی اخبار کے دفتر میں صحافیوں کا اعزاز کیا گیا۔ اسی طرح جلگاؤں جامود میں ریسٹ ہاؤس اور پترکار بھون ،سنگرام پور کے وروٹ بکال اور شیگاؤں کے ریسٹ ہاؤس میں بھی صحافیوں کا اعزاز کیا گیا۔ ان تمام پروگراموں میں مولانا آزاد وچار منچ کے صدر حاجی مزمل خان کے ساتھ ساتھ ، نائب صدر بابو جمعدار ، سید اسماعیل ( جوائنٹ سیکریٹری آئیٹا مہاراشٹر ، جمیل خان،سید عظیم،ثقلین شاہ،سماجی کارکن چاند ٹھیکیدار ، فرحان خان ، اظہر دیشمکھ اور مظہر خان بھی شریک تھے۔
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!