بلڈھانہ: کثیر تعداد میں کانگریس کی مہا ریلی میں شرکت کریں۔ حاجی مزمل علی خان
ناندورہ: (بذریعہ ای میل) : 28 دسمبر کو کانگریس پارٹی کی 138 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریس پارٹی کے کئی نامور لیڈروں کی رہنمائی میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، کانگریس پارٹی کی 138 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹرا ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام “ہے تیار ہم” کے نعرے کے ساتھ ملک و ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے اس ریلی میں ملک بھر سے کانگریس کے رہنما تشریف لا رہے ہیں،اس ریلی کے موقع پر ملک بھر سے کم از کم 8 سے 10 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے، مذکورہ ریلی کی پر زور طریقے سے تیاریاں ناگپور میں بڑے پیمانے پر جاری ہیں، مذکورہ ریلی کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری ودربھا پر زیادہ ہے، آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر مذکورہ ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ملیکارجن کھرگے صدر آل انڈیا کانگریس، محترمہ سونیا گاندھی، محترم راہول گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی، مسٹر مکل جی واسنک، ریاستی صدر نانا پٹولے جی، ریاستی انچارج، رمیش چینیتھلا، مسٹر عمران پرتاپگڑی، سابق ایم پی حسین دلوائی، ریاستی صدر ایم ایل اے ڈاکٹر وجاہت مرزا، نانا گاوندے انچارج ضلع بلڈھانہ، راہول بوندرے ضلع صدر، ایم ایل اے راجیش ایکڈے، بدروزما انچارج ملکاپور اسمبلی، عارف نسیم خان سابق وزیر، انیس احمد سابق وزیر، بابا صدیقی سابق وزیر، ایم۔ ایم۔ شیخ سابق ایم ایل اے، اظہر حسین سابق وزیر، خطیب صاحب سابق ایم ایل اے رہنمائی کریں گے، ریلی میں ملک اور ریاست کے سابق ایم ایل اے ممبران پارلیمنٹ، لیڈران اور وزراء، تمام کانگریس کے تمام عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اس ریلی میں ضلع اور ریاست کے اقلیتی طبقے شرکت کریں گے۔مہاراشٹر ریاستی کانگریس اقلیتی ڈویژن کے جنرل سکریٹری حاجی مزمل علی خان نے تمام کانگریس اقلیتی شعبہ کے عہدے داران،ذمہ داران و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ۲۸دسمبر کو 1:30 بجے ناگپور میں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں۔