مہاراشٹر

تعلقہ سطح پر منعقد سائنسی نمائش میں سید محسن اردو ہائی اسکول شیونی کے سائنس ماڈل کا انتخاب ؛زراعت کے موضو ع پربنائے گئے ماڈل کی پذیرائی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حکومت مہاراشٹر کے شعبہ تعلیم کے زیر انتظام ہرسال طلبہ میں سائنسی رجحان کا ارتقاء اور نئے سانسی رجحان کے ضمن میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیاجاتاہے سال رواں میں سائنس اور ٹیکنالوجی برائے سماج اس عنوان کے تحت سائنسی نمائش کا انعقاد تعلقہ سطح پر 22 دسمبر 2023 کے دن کے دن طے پایا جس میں دیے گیے پانچ عنوان سے زراعت اس موضوع کے تحت سید محسن اردو ہائی اسکول کے طالبات دانیاں نسبت شیخ شکیل، تحریم پر وین عرفان شاہ نے ایگری کلچر تھری ان ون ماڈل پیش کیا. اس ماڈل کو طلبا اساتذہ اور سرپرست حضرات نے پسند کیا، اس ماڈل کی خوب تعریف ہوئی سائنس ٹیچر محمد زاہد کی رہنمائی میں تیارکردہ ماڈل ضلع سطح کیلے منتخب کیاگیا. طلبا کیلیے پیش کئے گئے ماڈل ایگری کلچرل ٹول تھری ان ون کو نگراں کمیٹی نےبھی بہت پسند کیے اور خوب تعریف کی. اس ماڈل کے فائدے اور نقصانات کی تفصیلی معلومات دی اور نگراں کمیٹی کو متاثر کیا جس سے سب اسے حالا ت حاضرہ میں ایک انمول تحفہ قرار دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات دی. طلبا کو ضلعی سطح کے لیے ایک شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ساتھ ہی ساتھ رہنما معلم محمد زاہد عبدا لصادق کی ہمت افزائی کی۔طلبہ کی اس کامیابی پراسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت صدر مدرس سید محب اقبال نے کی اوراسکول انتظامیہ کے صدرعالی جناب سید مجاہد اقبال میونسپل کونسلر نے طلبہ و طالبات کی پھول دے کر ہمت افزائی کی ساتھ ہی ساتھ رہنما ٹیچر کو بھی پھول دے کر استقبال کیا تقریب میں اسکول کے معاون معلم عاصم الدین سر نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ کے لیے نیک خواہشات پیش کی ساتھ ہی ساتھ زاہد سرکو تعریف و توصیف کے کلمات سے نوازا تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے مدرس قاضی انوارالدین، شمشیر خان ،غوث الدین، مغل عظمت اللہ خان ،قاضی معین الدین، عبدالشکور محمد فاروق اور سید وسیم نے شمولیت حاصل کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!