اہم خبریں

تلنگانہ میں اے آئی ایم آئی ایم اورکانگریس میں ہوا صلح ؛ کانگریس کی ریونت ریڈی حکومت نے اکبرالدین اویسی کو دی بڑی ذمہ داری ؛ بنایا پروٹیم اسپیکر

تلنگانہ میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس اور اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان تنازع اب ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ کانگریس حکومت نے آج (9 دسمبر) تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کو پرو ٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔ تمام نو منتخب ایم ایل ایز کل حلف اٹھائیں گے۔
اسدالدین اویسی کے بھائی اکبرالدین اویسی حیدرآباد لوک سبھا سیٹ کے تحت چندراین گٹہ اسمبلی سیٹ سے آل انڈیا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ یہاں سے مسلسل تیسری بار جیت چکے ہیں۔ اویسی نے بھارت راشٹریہ سمیتی (BRS) کے ایم سیتارام ریڈی کو 81,660 ووٹوں سے شکست دی۔
2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھی اکبر الدین اویسی نے چندرائن گٹہ سیٹ سے 80264 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تب اویسی کو 95339 ووٹ ملے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر رہنے والے بی جے پی کے شہزادی سید کو 15075 ووٹ ملے تھے۔ اس سے قبل 2014 کے انتخابات میں اکبر الدین اویسی نے 59,274 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بی جے پی، جو 2018 میں چندرائن گٹہ سیٹ پر دوسرے نمبر پر تھی، نے اس بار یہاں سے ستیانارائن مدیراج کو ٹکٹ دیا تھا، لیکن انہوں نے آخری وقت میں صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا نام واپس لے لیا۔
اکبرالدین اویسی تنازعات کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ اس اسمبلی الیکشن میں بھی وہ انتخابی مہم کے دوران ایک پولس افسر کو دھمکی دیتے نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ اسی الیکشن میں اکبر الدین اویسی نے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ریڈی ہو، بابو ہو یا راؤ، ہم سب سے کام کروانے کا ہُنر جانتے ہیں۔ اکبر اویسی بولتے ہیں تو سب سانپوں کی طرح ناچنے لگتے ہیں۔ اکبر جب مجلس میں کھڑا ہوتا ہے تو اچھے برے تمام الفاظ رک جاتے ہیں۔ بتادیں کہ بی جے پی لیڈر ٹی راجا نے پروٹیم اسپیکر بنائے جانے کی مخالفت کی ہے.اور اسپیکر کے سامنے حلف لینے سے بھی انکار کیاہے.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!