مہاراشٹر

جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے حسب روایت عید ملن پروگرام کا انعقاد آیاعمل میں

کھام گاؤں: پیر 6مئی 2024،کو ہوٹل تڑجائی کے کانفرنس ہال میں جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے حسب روایت عید ملن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ مولاناحافظ عتیق الرحمان صاحب کے تلاوت قران سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جس کا مراٹھی ترجمہ سہیل فرقان صاحب نے پیش کیا ۔ اس کے بعد جماعت اسلامی کھام گاؤں کے امیر مقامی جناب عمیر احمد خان صاحب کے افتتاحی کلمات ہوئے ، جس میں آپ نےسورہ روم کے آیت کے حوالے سے بتایا کہ انسانوں کے مختلف رنگوں اور زبانوں میں بھی اللہ کی نشانیاں ہیں۔ نیز ہمارے ملک میں یہ امتیاز ملک کی خوبصورتی اور اسکی طاقت ہے۔ آپ نے جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔
بعد ازاں کھام گاؤں شہر پولس اسٹیشن کے تھانیدار جناب ناچنکر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کے جماعت اسلامی ہند ملک عزیز میں بھائی چارہ کو بڑھاوا دینے کے لئے بہت اچھے پروگرام کرتی ہے جسمیںں عید ملن افطار پارٹی،سدبھانا منچ وغیرہ شامل ہیں۔ آخر میں اورنگ آباد سے تشریف لائے مہمان اور عید ملن پروگرام کے صدر،معروف صحافی اور داعی جناب نوشاد عثمان صاحب کا صدارتی خطاب ہوا، جس میں آنجناب نے بتایا کے ایک دوسرے سے ناواقفیت کے نتیجے میں ہمارے ملک میں لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔حالانکہ ہمارے ملک میں صدیوں سے مختلف مذاہب کے لوگ پیار اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کرتےرہے ہیں۔ دنیا میں کوئی اور ملک ایسا نہیں جہاں اتنے سارے مذاہبِ کے ماننے والے لوگ اتنے پیار اور بھائی چارے سے رہتے ہوں۔ محترم نوشاد عثمان صاحب نے اسلام اور مسلمانوں پر ہونے والے بہت سارے اعتراضات کا مدلل اور جامع انداز میں جواب دیا۔ اس عید ملن پروگرام میں کھام گاؤں شہر کےتقریبا” 160 وطنی بھائی بہنیں موجود تھے ۔ تھانیدار جناب ناچنکر صاحب ، سابق ایم ایل اے جناب دلیپ کمار سانندا صاحب،تیجندر سنگھ چوہان صاحب ، ڈاکٹر کویشوار صاحب،شرد بھاؤ وسعتکر صاحب،گنیش چوکسے صاحب ، سینئر صحافی محمد فاروق صاحب اور واثق نوید خان صاحب کے علاوہ شہر سے کئی سوشل ورکرز اور معززین پروگرام میں شریک تھے۔ آخر میں MDF کے ضلعی ذمہ دار اور پروگرام کے انعقاد کے روح رواں آرکیٹکٹ ارشد ندیم صاحب نے اظہار تشکر پیش کیا۔پروگرام کی نظامت ناظم ضلع جماعت اسلامی بلڈانہ جناب سہیل فرقان صاحب نے کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام ہی مہمانان شیر خورمہ سے لطف اندوز ہوئے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایم ڈی ایف کے ضلعی صدر ارشد ندیم صاحب ، ذوالفقار حسین صاحب،عمرخالد صاحب، عارف انصاری صاحب، محمد فیض اللہ صاحب،محمد یوسف صاحب اور دیگر رفقاء،حلقہ خواتین اور ٹیم ایس آئی او نے خوب محنت کی ۔
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!