مہاراشٹر

کھام گاؤں: جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی دعوتی افطار پارٹی

کھام گاؤں: بروز جمعہ 22 مارچ جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے ضیاء کالونی مسجد میں وطنی بھائیوں کے لئے افطار پارٹی کا پروگرام لیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع بلڈانہ کے پولس آفیسر جناب کڈاسنے صاحب مہمان خصوصی تھے پروگرام کی صدارت محترم ڈاکٹر رفیق پارنیرکر صاحب نے کی۔پروگرام کی شروعات حافظ عقیل ارشد صاحب نے تلاوت قرآن سے کی ۔ ایس پی جناب کڈاسنے صاحب نے اپنے خطاب میں کئی قرآنی آیات کے حوالے سے روزہ اور رمضان المبارک کے مقصد پر روشنی ڈالی نیز آپ نے شرکاء سے درخواست کی کہ اپنی دعاؤں میں اس ملک کی ترقی اور قومی یکجہتی کو یاد رکھیں۔ آپ نے کئی قرآنی آیات کو بڑی روانی سے عربی متن کے ساتھ پڑھا۔ اپنی گفتگو میں آپ نے آپسی بھائی چارہ، محبت و اخوت اور امن و امان پر کافی زور دیا۔ صدر نشست ڈاکٹر رفیق پارنیرکرصاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں روزہ کے مقصد ،تقویٰ یعنی خدا کا خوف پیدا کرنے پر زور دیا۔ آپ نے بتایا کہ رمضان کا چاند دیکھ کر اہل ایمان اللہ سے جو دعاء مانگتے ہیں اسی میں امن و سلامتی، محبت و بھائی چارہ شامل ہے۔ آپ نے بتایا کہ رمضان کی اہمیت قرآن کے اس ماہ میں نازل ہونے کی وجہ سے ہے۔ پھر آپ نے قرآنی تعلیمات کا خلاصہ بتایا کہ سارے انسان ایک ماں باپ کی اولاد ہیں لہذا سب برابر اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ آپ نے ایک خدا کی بندگی ، آخرت اور رسالت پر کافی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں احفاظ سوداگر صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت جماعت اسلامی ہند بلڈانہ کے ناظم ضلع سہیل فرقان صاحب نے کی۔ مفتی جنید اشرفی صاحب کی دعاء پر پروگرام ختم ہوا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے عبید انصاری صاحب، داعی ذاکر صاحب، انجینئر ارشد ندیم صاحب ,ذوالفقار حسین صاحب، جاوید خان صاحب اور جماعت کے دیگر ارکان و کارکنان نے نیز sio اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور داعی گروپ کے ممبران نے انتھک محنت کی۔الحمد للہ اس پروگرام میں تقریبا 200 لوگ شریک رہے۔
jamsham hair oil buldhana distributor

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!