دیگر ریاستی خبریں

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پورلونی کے زیرِ اہتمام تیراہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا دسواں عظیم الشّان اجلاس ہوا منعقد

رپورٹ:محمدطیب قاسمی،غازی آباد
جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کے ذمّہ داران کے ذریعہ علاقہ کی تمام مساجد میں ترتیب وار تشکیل دئے گئے”جاری تیراہ روزہ اصلاحِ معاشرہ“کا دسواں عظیم الشّان پروگرام کل بتاریخ 14 جمادی الاول بمطابق 28 / نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب جنرل سکریٹری جمیعتہ علماء شہر لونی کی زیرسرپرستی” بلال مسجد بارڈر بہٹہ حاجی پور “ میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مولانا محمد مشتاق صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور و ڈائریکٹر فلاح دارین ماڈرن پلک اسکول ،جبکہ قیادت محترم قاری عبدالجبّار صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور وخازن جمعیتہ علماء شہر لونی نے فرمائی ، اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا محمد طیب قاسمی نامہ نگار روزنامہ قومی صحافت لکھنؤ و امام وخطیب محمدی مسجد شیواٹیکا بہٹہ نے انجام دئے،پروگرام کا آغاز قاری عبدالجبارصاحب امام وخطیب عباس مسجد بہٹہ کی تلاوتِ کلام اللہ اور حافظ و قاری محمدطالب لونی کی نعتِ پاک کے ذریعے کیا گیا۔!
بعدہ ، مہمانِ خصوصی کے بیان سے قبل ان کے ہمراہ تشریف لائے معزز مہمان حضرت مولانا مفتی محمداسرار صاحب دامت فیوضہم ناظم جمیعتہ علماء صوبہ دہلی کو مختصر وقت کے لئے مدعو کیا گیا : حضرت مفتی صاحب نے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ : اگر کسی کی زندگی میں اسلام نہیں ہے تو وہ منزلِ مقصود کو نہیں پہنچ سکتا ؛یعنی کامیاب نہیں ہوسکتا : کامیابی اس کا مقدر نہیں ہوسکتی جب تک کہ وہ کامیاب ہونے کے لئے شریعتِ اسلامیہ کے مطابق زندگی گزارنے والا نہ بن جائے؛ منہیات و منکرات کو ترک کرنے کے بعد ہی ایک صالح معاشرہ کی تشکیل وجود میں آسکتی ہے، اس لئے ہمیں معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں کرنی پڑیں گی،jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01
بعدہ مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالرازق صاحب دامت برکاتہم العالیہ جو ناظمِ اعلی جمیعتہ علماء صوبہ دہلی ہیں حضرت والا کو خطاب کے لئے زحمت دی گئ ؛ آپ نے نہایت شاندار و پرمغز خطاب فرمایا : قرآن مقدس کی آیت کریمہ : یاایھاالذین آمنو قو انفسکم واہلیکم نارا : مذکورہ آیت کی روشنی میں خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ : اے ایمان والوں اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ ، اے لوگوں ہم مسلمان ہیں اہلِ ایمان ہیں ہمیں اللہ نے ایمان جیسی دولت سے نوازا ہے ، ہم بحیثیت مسلمان چاہے جس بھی شعبے سے وابستہ ہوں شادی ہو بیاہ ہو نکاح ہو ، ان تمام کے اندر ہمیں دیکھنا ہوگا : کہ شریعتِ اسلامیہ ان کے تعلق سے ہماری کیا رہبری اور رہنمائی کر رہی ہے، ہمیں شریعت نے غیروں کی طرح آزاد نہیں چھوڑا، ہم دنیا کے دیگر مذاہب کی طرح آزاد نہیں ہیں ، کہ ہم جیسے بھی زندگی گزارلیں ، نہیں بلکہ ہمیں شریعت نے پابند بنایا ہے ،ہمیں مکلف بنایا ہے ، اور احکاماتِ الہیہ و شریعتِ اسلامیہ کے اصولوں سے ہٹ کر ہم زندگی اگر گزاریں گے ، غیروں کی سی زندگی گزاریں گے تو پھر ان کے اور ہمارے درمیان کیا فرق رہ جائے گا۔ آج ہمارے نوجوان بچوں اور بچیوں کو دیکھ لو ، کیا غیروں کی اور ان کی مشابہت میں کوئی فرق ہے ، نہیں بالکل نہیں ، کیا ہماریے بیاہ اور ہماری شادیاں شریعت کے مطابق ہیں ، نہیں ہرگز نہیں ، بیجا رسومات بے تحاشہ اخراجات اور خرافات نے ہمیں شریعت کے اصولوں کا باغی بنا دیا ہے ، قرآنی تعلیمات اور نبی صلی اللہ علیہ کے فرمودات کا باغی بنادیا ہے ، اور ہم شکوے و شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے اوپر ایسے ویسے حالات آگئے ہیں ہمارے اوپر ظلم و تشدد ہو رہے ہیں ، ہم امید تو ایسی کرتے ہیں کہ ، صحابہؓ جیسی مدد اور ان جیسی نصرت ہمارے ساتھ بھی آئے ،لیکن کبھی غور کیا ہے کہ ہمارے افعال و اعمال کیسے ہیں ، کیا ہماری زندگی صحابہ جیسی زندگی ہے ، کیا ہمارے پاس صحابہ والاطریقہ ہے؟
تو بتائیے پھر اللہ کی مدد اور نصرت کیسے آئے گی جب ہمارا طریقہ سارا کا سارا اسلام اور شریعت کے منافی ہے۔
اخیر میں یہ اصلاحی اجلاس مہمان خصوصی مولانا احمدعلی صاحب دامت برکاتہم و مہتمم مدرسہ خیرالعلوم روپ نگر لونی کی دعا پر بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا.! اس موقع پر تشریف لانے والے ائمہ و علماء کرام کے اسماء گرامی یہ ہیں ، قاری عبدالواجد صاحب لونی ، قاری محمد مسرور صاحب لونی ، مولانا محمداسلم صاحب ، مولانا مفتی محمدمہربان قاسمی صاحب امام شاہی جامع مسجد بہٹہ حاجی پور ، مولانا محمدکوثر صاحب بہٹہ، مولانا محمدغفران صاحب، مولانا سعید میواتی۔قاری دانش صاحب راہل گارڈن ، حافظ محمدکوثر بہٹہ ، حافظ محمدشاہد شیواٹیکہ، ان کے علاوہ پروگرام میں علاقہ واطراف کے بیشتر نوجوانوں کے ساتھ ایک جمّ غفیر نے شرکت کی.!
پروگرام کے اختتام پر ” مسجد ِ بلال کے ” امام وخطیب مولانا محمدشاہنواز صاحب نے ” اپنی اور اپنے یہاں کے ذمےداران حضرات کی جانب سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس کے بعد مقامی و بیرونی مقامات سے تشریف لائے” ائمہ و علماء “کے ساتھ ساتھ عوام و خواص کے لئے ضیافت کے انتظام کا اہتمام بھی فرمایا …!اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!