مہاراشٹر

جمعیت علمائے ہند شاخ ناندیڑ کی جانب سے آج بروز جمعہ مسجد صالحین پیر برہان نگراورمسجد خواجگان نظام کالونی میں عطیہ خون کیمپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :جمیعت علمائے ہند یہ مسلمانوں کی ایک متحرک و فعال تنظیم ہے یہ ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دیتی ہے جمعیت علمائے شاخ ناندیڑ کی جانب سے آج بروز جمعہ صبح ۱۰ بجے سے شام چھ بجے تک مسجد صالحین پیر برہان نگر اور مسجد خواجگان نظام کالونی میں عطیہ خون کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا انسانوں میں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کے کام آئے اس موقع پر کیمپ کے ذمہ داران نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مساجد کے کردار کو کچھ شر پسند عناصر غلط بیان کر رہے ہیں مساجد امن کا گھر ہوتے ہیں یہاں انسانیت کے کام ہوتے ہیں اسی غرض سے آج یہ عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا قرآن میں خود کہاگیا کہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا ساری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں جمعیت علمائے شاخ ناندیڑ کے تمام ذمہ داران و کارکنان مسجد صالحین پیر برہان نگر کے متولی و امام صاحب، مسجد خواجگان کے امام و مسجد کمیٹی پیر نگر ، پیربرہان نگر سری نگر نظام کالونی کے نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ ناندیڑ کے سبھی این جی او نے بھی اپنی خدمات پیش کی ہےسماجی خدمت گار شیخ اسلم خان، سید عاصم بھائی ، شعیب بھائی نے بہت اہم رول ادا کیا

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!