مہاراشٹر

جمکیشورمیں جمیعتِ علماء ہند شاخ بارسی ٹاکلی کا سیرت النبی اوراصلاحِ معاشرہ اجلاس عام

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی):جمیعتِ علماء ہند شاخ بارسی ٹاکلی نے ایک دیہی بستی جمیکیشور میں کامیاب ترین سیرت النبی جلسہ منعقد کیا جس میں اصلاحِ معاشرہ کو بھی موضوعِ گفتگو بنایا گیا. یاد رہے کہ تعلقہ بارسی ٹاکلی میں جمیکیشور ایک چھوٹی دیہی بستی ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی نہایت کم ہے. یہ بستی قومی یگانگت کے لیے بھی مشہور ہے. بستی میں ہندو مسلم اتحاد کی فضا برسوں پرانی ہے. جمیعتِ علماء کے تعلقہ صدر مولانا عبدالسلام صاحب کے زیرِ سرپرستی اور شہر صدر حافظ عبداللہ خان صاحب کی زیرِ نگرانی سیرت النبی کا جلسہ منعقد کیا. جس کی صدارت مولانا عبدالسلام صاحب نے فرمائی. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور جمیعت کا ترانہ عادل شاہ نے اپنے مترنم آواز میں پیش کیا. مقررِ خصوصی مفتی زبیر بیگ صاحب نے سیرت النبی کی مناسبت سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ صدارتی خطبے میں مولانا عبدالسلام صاحب نے اصلاحِ معاشرہ پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا. اس جلسے کی نظامت مفتی امداد صاحب نے انجام دی. پروگرام میں مفیض احمد خان، مفتی سید شاکر، جمیعت کے مقامی صدر حافظ محمد شاکر نائب صدر شیخ ذاکر، سیکرٹری صلاح الدین، دینی تعلیمی بورڈ کے حافظ مرسلین، حافظ عبدالعزیز خصوصی طور پر حاضر تھے.
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شیخ عادل، محسن خان، شیخ عتیق، شیخ آویس، سہیل خان، شیخ ضمیر، شیخ شہباز، شیخ عظیم، شیخ وحید، شیخ ساجد، محمد سلام وغیرہ نے تگ و دو کی. پروگرام میں بستی سے بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے. شہر صدر حافظ عبداللہ خان صاحب نے اظہارِ تشکر فرمایا اور اس نورانی جلسے کا اختتام ہوا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!