مہاراشٹر

حاجی سید اکبراردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پاتورمیں منایا گیا قومی یوم تعلیم

پاتور: (بذریعہ ای میل) :11 نومبر: حاجی سید اکبر اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، پاتور کے زیرانتظام لوکہت شكشن پرسارک منڈل،پاتورمیں بروز ہفتہ 11 نومبر 2023 کو اسکول میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اسے “قومی تعلیمی دن” کے طور پر منایا گیا۔اس وقت کی مرکزی وزارت نے اس دن کو 11 نومبر 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پروگرام ادارہ کے سکریٹری جناب سید اکبر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اسکول کے پرنسپل نصرت اللہ نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی۔مولانا آزاد کا پورا نام مولانا سید ابوالکلام غلام محی الدین احمد بن بیر الدین الحسین ہے۔صدارتی خطبہ میں سوسائٹی کے سکریٹری نے کہا کہ تعلیم کسی بھی فرد یا معاشرے کی ترقی کا سبب ہے۔مولانا ابوالکلام آزاد نے محض 16 سال کی عمر میں اردو، فارسی، ہندی، عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل کیا۔ طلباء نے اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور خوب محنت کریں انشاء اللہ کامیابی آپکی قدم چومیگی۔انھوں نے طلباء کی ان الفاظ میں رہنمائی کی ۔اس تقریب کی نظامت سکول کے معاون مدرس محمداعجاز نے کی اور شکریہ کے کلمات محمد عمران نے ادا کیے۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کے تمام تدریسی وغیر تدریسی عملہ کاتعاون حاصل ہوا۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!