حاجی سید اکبر اردو پرائمری، ہائی اسکول اور جونیئر کالج پا تورمیں مسلم سائنسداں, تعارف ،ایجادات ،تحقیق و انکے اثرات ” عنوان پرپروگرام
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ ضلع کےپاتور شہر میں واقع لوکہت شکشن پرسارک منڈل، پاتور کے زیر انتظام حاجی سید اکبر اردو پرائمری، ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں” مسلم سائنسداں،تعارف ،ایجادات ،تحقیق و انکے اثرات ” اس عنوان کے تحت ایک منفرد پروگرام کا انقعاد کیا گیا جس کی صدارت سوسایٹی کے CEO سید اکبرعبداللہ سید محسن نے فرمائی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قران سے کیا گیا افتتاحی کلمات میں اسکول کے معاون مدرس شیخ منیرنے کہا کہ آج ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں ہر دوسرے دن سائنس ترقی کر رہی ہے – اس سرگرمی کا مقصد یہی ہے کے طلبا میں سائنسی نقطہ نظر کو پروان مل سکے- پروگرام کی نظامت شیخ منیر نے کی-جماعت 5 ویں سے جماعت 12 ویں کے طلباء نے کئی مسلم سائنس داں کا بہترین انداز میں مختصر تعارف پیش کیا شیخ نصرت اللہ نے چند سائنس داں کی ابتدائی زندگی اور انکی تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا کی رہنمائی کی- اپنے صدارتی خطاب میں سید اکبرعبداللہ سید محسن نے کہا کے 8 ویں صدی عسویں سے 16 ویں صدی عسویں کا جو دورگزرا ہے اسے علم اور تحقیق کا دور کہتے ہیں جس میں بے شمار مسلم سائنس دانوں نے مختلف شعبوں جیسے علم ریاضی ،علم فلکیات ،علم نباتات ،فن طب ،علم کیمیا ،علم طبیعات وغیرہ مضامین میں اپنی زبردست تحقیق دنیا کے سامنے پیش کی – ان مسلم سائنس دانوں کی ہی بنیادی تحقیق ہے جو آج ہم ہمارے نصاب میں پڑھتے ہیں -اس طرح سے طلبہ کی رہنمائی فرمائی – پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول کے تمام تدریسی وغیر تدریسی عملے نے محنت کی-