حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پرآج ناندیڑ شہر میں جلوس محمدی کا اہتمام
ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :ہر سال کی طرح اس سال بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر آج عظیم الشان جلوس محمدی پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہوئے منایاگیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت ۱۲ ربیع الاول کو ہوئی تھی یعنی سرکاری حساب سے یہ جلوس 28 ستمبر کونا تھا لیکن کیونکہ اسی دن برادران وطن کا تہوار گنیش وسرجن ہونے و شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے یہ جلوس آج نکالا گیا شہر کے نظام کالونی سے جلوس صبح ۱۰ بجے نکلتا ہوا ناندیڑ شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتا ہوا محمد علی روڈ پر اس کا اختتام جلسے عام کی شکل میں ہوا جس میں سبھی علماء اکرام نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس طریقہ پر چل کر اپنی زندگی گذارنا ضروری ہے بعدازاں پروگرام کے سبھی حضرات کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس میں شرکت کی اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے مٹھائی،کھانا، پینے کا ٹھنڈا پانی ، بسکیٹ کے پیکٹ کیلے وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ ناندیڑ پولیس کو بھی جہنوں نے بہت سخت بندوبست کیا تھا ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی پانی و دیگر اشیاء فراہم کرتے ہوئے گلستہ دیکر ان کے کاموں کی ستائش کی سبھی عاشقان نے درود وسلام پیش کرتے ہوئے پیارے نبی کی شان میں نعیہ کلام بھی پیش کئے.