مہاراشٹر

حکومت کی جانب سے ادویات کے لئے 70 کروڑ روپے منظور، جب کہ وہاں پر صرف 70 لاکھ کی ہی ادویات دستیاب، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکومت جلد کرے اعلان

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) :ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر راؤچوہان گورنمنٹ ہاسپٹل وشنو پوری میں 24 گھنٹوں میں 24 اموات کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوتا جارہاہے. مرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے. مرنے والوں کی تعداد اب 41 کے پار جاپہنچی. مہاراشٹر گورنمنٹ کے وزرا نے بھی ہاسپٹل کا دورہ کرکے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا. چوطرفہ برسر اقتدار حکومت و ہاسپٹل انتظامیہ کو تنقیدوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے. آج صبح مہاراشٹراسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجئے وڈڈٹیوار و بھوکر کے رکن اسمبلی اشوک راؤچوہان نے بھی ہاسپٹل کا دورہ کیا، وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا بعدازاں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا دونوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل میں لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے. یہاں روزانہ 1200 مریض آتے ہے جب کہ ہاسپٹل میں بیک وقت 500 مریضوں کے لیے بیڈس موجود ہے، انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب یہ حادثہ رونما ہوا اس وقت ہماری ریاست کے وزیر اعلی و نائب وزیر اعلی دہلی کے سفر کے لئے روانہ ہورہئے تھے، جب کہ پوری ریاست میں غم کا ماحول ہے، انہیں شرم آنی چاہیے، مزید انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس نرسنگ اسٹاف کی کمی زیادہ ہے. اعداد و شمار بتائے ہوئے کہا کہ 41 مریض پر 3 نرسنگ اسٹاف ہے. حکومت کی جانب سے ادویات کے لئے 70 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے جب کہ وہاں پر صرف 70 لاکھ کی ہی ادویات دستیاب، یہ پیسہ آخر کہاں خرچ ہورہا ہے. صاف صفائی کا فقدان ہاسپٹل کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں کو انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اچھا تندرست شیر خوار بچہ اور اس کی ماں جس کی ڈلیوری نارمل ہوئی اچانک دونوں کی بھی موت ہوجاتی ہے آخر اس کا ذمہ دار کون. انہوں نے برسر اقتدار حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبھی مرنے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کرے. اس معاملے میں جو کوئی بھی ملوث ہے انہیں سخت سے سزا ملنی چاہیے. بھوکر کے رکن اسمبلی اشوک راؤچوہان نے بھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاسپٹل کو سہولیات مہیا کرانے کے لئے حکومت کو ہر طریقے سے مدد کرنے کے لئے تیار ہوں، مزید انہوں نے کہا کہ کل یوتھ کانگریس ناندیڑ نے بھی 4 لاکھ روپے کی ادویات مہیا کرواکر دی ہے. ابھی بھی ہاسپٹل میں ادویات ڈاکٹرس، نرسنگ اسٹاف کی بہت زیادہ جگہ خالی ہے. انہیں جلد از جلد پر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے معاملے دوبارہ نہ ہو.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!