مہاراشٹر

خبردار! انتخابات کے دوران ‘ڈیپ فیک’ ویڈیو شیئر کرنے پر ہوگی کارروائی؛ریاستی حکومت نے جاری کی ہدایات

ممبئی: (کاوش جمیل نیوز) :لوک سبھا انتخابات کے دوران ڈیپ فیک ویڈیو کلپس، تصاویر یا دیگر مواد بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کا رواج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ جہاں مختلف سطحوں سے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہیں ریاستی حکومت نے اس مطالبے کا نوٹس لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے فوٹوشاپ، مشین لرننگ (ایم ایل) یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی مختلف ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال کرکے ڈیپ فیک ویڈیوز، کلپس، تصاویر یا دیگر قسم کا مواد تیار کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران اس تکنیک کا غلط استعمال تشویشناک ہے۔
کسی امیدوار، سیاسی جماعت یا انتخابی مسئلے کے بارے میں جھوٹی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر بنانا یا حقیقی تصاویر، آڈیوز، ویڈیوز کو ہیرا پھیری کے ذریعے پھیلانا۔ ایسی غلط طریقے سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز، کلپس یا تصاویر اصلی معلوم ہوتی ہیں اور متعلقہ افراد کی غلط فہمی یا بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔ اسی لیے ریاستی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ایسا بتایا جاتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ انتخابی مدت کے دوران اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے اور اسے روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ ‘ڈیپ فیک’ مواد بنانے اور پھیلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ پولیس کے ذریعہ کارروائی کی جائے گی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!