مہاراشٹر

خواجہ اجمیری اردو ہائی اسکول کھدان کے طلباء کی ایس ایس سی ایگزام میں نمایاں کامیابی

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :اکولہ شہر کے کھدان علاقہ میں واقع خواجہ اجمیری اردو ہائی اسکول کے طلباء نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔امسال جماعت دہم کے امتحان میں کل 93طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 92 طلباء نے کامیابی حاصل کی مجموعی نتیجہ 98.97فیصد رہا طلباء کی شاندار کامیابی پر اسکول کے سیکریٹری محمد شعیب الرحمن نے طلباء کو اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اوراُن کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عبدالشاہدعبدالضمير71فیصد،فرخنده مہک شیخ الیاس70 فیصد،فرحان خان سردار خان69.20 فیصد،محمد الشمس محمد ناصر 69فیصداور نعمان بیگ سلام بیگ65.80 فیصد نمبرات لے کر کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔طلبہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنی کامیابي کاسہرا اسکول کے بیڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد اعجاز اور سبھی اساتذہ اکرام کو دیا۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL 02

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!