مہاراشٹر

درياپور کی ڈاکٹر علامہ اقبال و ڈاکٹر ذاکر حسین نگر پریشدار دو اسکول میں سیرت النبی کی تقریب کا انعقاد

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :امراوتی ضلع کے دریاپور بابلی شہر میں واقع ڈاکٹر علامہ اقبال و ڈاکٹر ذاکر حسین نگرپریشدارد و پرا ئمری اسکول میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مفتی مختار صاحب ندوی نے فرمائی جب کہ مہمانِ خصوصی مولانا یونس صاحب ، مولانا ناظم صاحب ،حافظ سہیل ،ڈاکٹر ناصر سر ، سید فاروق سر رفعت بھائی پٹیل ، رازق بھائی پہلوان ، زاہد بیگ ، ذکی انجیر، انیق احمد انیق سر، رضوان سر اورفضل کریم سابق صدر مدرس موجود تھے بحیثیت نعت خواں مشہور و معروف شاعر نعیم فرازاکولہ کو خُصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مقرر خصوصی مولانا عزیر صاحب اشرفی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر بھرپور روشنی ڈالی ۔اس پروگرام میں جماعت سوم سے سے پیجم کےطلباء نے حضرت محمدؐ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پرتقاریر و نعت پیش کی ۔نظامت کی ذمّہ داری مولانا یوسف صاحب ندوی نے نبھائی ۔ اسکول کمیٹی کے صدر محمد ذاکر کے زیر نگرانی اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں اسکول کے صدر مدرس وحید الدین سر اور محمد فردوس سر کے ساتھ ڈاکٹر شیرین شبانہ ، نوید السحر،شہناز میڈم ، اشفاق خان محمد ندیم ، محمد فرقان کے انتھک محنت کی۔ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو میڈل اور سرٹیفیکیٹ دیکر ہمت افزائی کی گئی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!