تعلیم و روزگار

دھیان دیں ! MHT-CET2023 امتحان کی تاخیر سے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل ؛ انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورسیس کیلئے لازمی ہےMHT-CET 2023 امتحان

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) :حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام MHT-CET2023کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ امسال بھی چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلہ لینے کیلئے بارہویں سائنس کے طلبہ کو یہ امتحان دینا لازمی ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلہ کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین درکار ہیں۔ اس امتحان میں MCQ’sہوتے ہیں اور آن لائن طرز پر امتحان لیا جاتا ہے۔جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 اپریل 2023 تھی۔ ابھی تک جو طلباء و طالبات نے MHT-CET2023کا آن لائن رجسٹریشن نہیں کو سکے ۔ ایسے تمام طلباء و طالبات 15 اپریل 2023 تک Rs 500/- لیٹ رجسٹریشن فیس کےساتھ فارم بھریں۔
تاخیر سے رجسٹریشن کی تاریخ: 8اپریل تا15اپریل 2023، انٹرنس امتحان فیس: جنرل کٹیگری کیلئے Rs 800/- روپئے،ریزروکٹیگری کیلئےRs 600/-روپئے اور تاخیر سے فارم بھرنے والوں کو Rs 500/-زائد بھرنا پڑے گا۔،آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری معلومات اور دستاویز: طلبہ کے موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی، آدھار کارڈاور پاسپورٹ سائز فوٹو،نوٹ: رجسٹریشن کے وقت اکٹیو موبائل نمبر دیں جس پر OTPبھیجا جائے گا۔ اس ویب سائٹ: https://mhtcet2023.mahacet.org سے استفادہ کریں۔جو طلباء و طالبات PCM / PCB دونوں گروپ کا امتحان دینا چاہتے ہیں ایسے طلباء و طالبات کو دونوں گروپ کے تینوں پیپرس دینا ہونگے۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں:
پروفیسرصدیقی محسن کو آرڈینیٹر (9028254543)، پروفیسرشہزاد مبین (9822852835)، پروفیسر فہد بلال(9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(9028254518)۔سی ای ٹی سینٹر ، منصورہ انجیئنرنگ کالج ( مالیگاؤں ) ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!