مہاراشٹر

دی پروگریسواردو ہائی اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

سولاپور (نمائندہ) دی پروگریسو اردو ہائی اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد عمل میں آیا، اس پروگرام کا افتتاح ادارے کے انچارج صدر اور سولاپور کے مشہور ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب نے کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ڈائریکٹر آر۔ ایم۔ شیخ ، ریاض بیدرے، شفیق الرحمٰن قاضی، نظیر احمد شیخ موجود تھے۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس غفور سر اور سپروائزر صادقہ آپا نے اس فوڈ فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام طلباء کی تعریف کی۔اس فوڈ فیسٹیول کی انچارج مہ جیبں استاد، آمنہ انعامدار اور صالحہ شیخ تھیں۔
اس تقریب میں سموسے، کدو کی کھیر چکن رول، کسٹرڈ، چکن بریانی، ویج پاٹس، وڑا پاو، کھیچڑا، چکن اسٹیک، پانی پری ، پاو بھاجی، پھلی کی پوری، میٹھا پان، چاکلیٹ پان، کیک ، ربڑی ، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور دیگر پکوان موجود تھے۔اس تقریب کا اختتام پرجوش ماحول میں ہوا۔ نیز اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور محنت کی۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!