مہاراشٹر

ذریعہ فاونڈیشن سولاپور کی جانب سے طلباء میں بیاضوں کی تقسیم کا شاندار پروگرام‎

سولاپور: (اقبال باغبان) : 18 دسمبر 2023 کو سولاپور شہر میں “یومِ اقلیتی حقوق” اور ایم ایل اے پرنیتی شندے کی سالگرہ کے موقع پر ذریعہ فاؤنڈیشن، سولاپور کی جانب سے000 15 بیاضیں تقسیم کرنے کا پروگرام سوشل اردو پرائمری اسکول، سوشل ہائی اسکول، پانگل ہائی اسکول، قمرالنساء گرلز ہائی اسکول میں منعقدکیا گیا تھا۔ سولاپور شہر میں بیڑی گھرکل سوشل ہائی اسکول کے ساتھ ساتھ باغوان نگر کے فیصل اسکول میں اسکولی طلباء میں بیاضیں تقسیم کی گئیں ۔
اس موقع پر پانگل ہائی اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغوان اور سوشل اسکول کے پرنسپل آصف اقبال نے یوم اقلیتی حقوق کے حوالے سے رہنمائی کی۔ ذریعہ فاؤنڈیشن کے بانی و صدر نجیب شیخ نے کہا کہ وہ اقلیتوں اور معاشرے کے لیے مفید سرگرمیوں کو نافذ کریں گے۔ اس موقع پر قمرالنساء گرلز ہائی سکول کے پرنسپل محمد علی ، بلدیہ اسکول کے عمران پٹھان ، سوشل ہائی سکول کے پرنسپل رسول چودھری ، سوشل ہائی اسکول گھرکل کے دھوٹے گھر سر موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر افتخار تلجاپورے، اظہر ہرکارے، حاجی میجر کاملے، الطاف باغوان ،صابر پیرزادے، حاجی ربانی قریشی کے علاوہ ذریعہ فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے خوب محنت کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!