دیگر ریاستی خبریں

راجستھان میں نئی حکومت بننے کے پہلے ہی ہوئی بڑی واردات ؛ راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدرسکھدیوسنگھ کا ہوا قتل؛ جے پورمیں دن دہاڑے چلائی گئی گولیاں

جے پور: (کاوش جمیل نیوز) : راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدرسکھدیو سنگھ گوگامیڑی کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
حملہ آوروں نے گوگامیڑی پر چار گولیاں چلائیں۔ حملے کے بعد انہیں فوری طور پر مانسروور کے میٹرو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن ڈاکٹروں نے علاج سے پہلے ہی سکھدیو کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق سکھدیو سنگھ گوگامیڑی منگل کی دوپہر تقریباً 1.45 بجے شیاما نگر جن پتھ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں‌موجود تھے۔ اس کے بعد موٹر سائیکل پر آئے دو لوگوں نے ان پر گھر میں گھس کرگولیاں چلائی۔
سکھدیو سنگھ پر فائرنگ میں ان کے ساتھ موجود اجیت سنگھ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کمشنر کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق اس واقعہ میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام اہم سڑکوں کو بند کر دیا۔ اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔
شیاما نگر پولس اسٹیشن کا عملہ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سکھ دیو سنگھ گوگامیڑی کو دو پہیہ پر سوار دو لوگوں نے دوپہر دو بجے کے قریب گولی مار دی۔ ریاست میں حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور سیاسی واقعات کے درمیان اس قتل نے سنسنی پیدا کر دی ہے۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!