رحمانیہ اردو سائنس؛ آرٹس جونیئر کالج مانورہ کا نتیجہ سو فیصد
اکو لہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :حال ہی میں بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں رحمانیہ اردو سائنس آرٹس جونیئر لالج کا نتیجہ سو فیصد رہاامراؤتی بورڈ کی طرف سے 21مئ، کو بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں رحمانیہ اردو سائنس آرٹس دونوں ہی فیکلٹیز کے طلباء کا نتیجہ سو فیصد رہانمایاں نمبرات سے کامیاب طلباء میں ثاقب خان رحیم خان 87.33 ، رزین احمدانیس الدین 86.17, المش خان انیس خان 84,سانیہ پروین امین الدین 85.67، صدف سحر محمد رفیق 84.50، اشمیرہ فلک ایوب خان 83.50 رہیں۔ کامیاب طلباء کے لیےپرنسپل محمد اقبال شیخ نے نیک خواہشات کا اظہار کیارحمانیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا طلباء کی کامیابی کے پیچھے تمام ہی اساتذہ کی محنت و کوششوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جس میں انیس انصاری سر، شعیب سر، ناظم سر، رمیز سر، شاہ رخ سر، سہیل سر، معین سر شامل ہیں۔