مہاراشٹر

رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ میں کامیاب کل ہند مشاعرے کا انعقاد ؛ صدر رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی وحید الدین شیخ کی پیشہ تدریس سے سبکدوشی و سالگرہ پر انعقاد

اکولہ:(ڈاکٹر ذاکر نعمانی)
ضلع واشم کے مانورہ تحصیل میں واقع رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ میں شب 31 ڈسمبر کو الحاج وحید الدین شیخ سر کی پیشہ تدریس سے سبکدوش ہونے اور سالگِرہ کے موقع پر انعقاد پذیر کل ہند مشاعرہ بہت کامیاب رہا صدر مدرس الحاج محمد اقبال شیخ سر کی زیر سرپرستی میں ہوئے اس مشاعرے میں ملک کے مشہور و معروف شعراء نے شرکت کی- استقبالیہ تقریب کی نظامت اسکول کے مدرس انیس انصاری سر نے کی جس کی شروعات اسکول کے طالب علم نے نعت رسول پڑھ کر کی اس کے بعد رحمانیہ اردو پرائمری ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ کے صدر وحید الدین شیخ سر کو ملازمت سے سبکدوش ہونے اور سالگِرہ کے موقع پر نگر ادھکش ٹھاکرے صاحب اور صدر مدرس الحاج محمد اقبال شیخ سر، نگر سیوک کے ساتھ ساتھ اساتذہ رحمانیہ اسکول کے ذریعے استقبال کیا گیا _استقبالیہ تقریب کے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز ارشاد انجم مالیگاؤں کی نظامت سے ہوا ملک بھر سے آئے عالمی شہرت یافتہ شاعر الطاف ضیاء، نعیم فراز ،مجاور مالیگاؤں ،شعور آشنا، فاروق زمن ،شمیم فرحت، جمیل ساحر، ثاقب جنیدی بیلگام ،فرہاد احمد فرہاد، محسن کمال داروہ، جیسے کل ١٩ نامور شعراء کے علاوہ اطراف سے مدعو شعراء نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا. افتتاح مانورہ نگر پنچایت کے صدر ہیمنت ٹھاکرے کے ہاتھوں سے انجام پایا اور مہمانانِ خصوصی کے طور پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی صوبہ مہاراشٹر او بی سیل کے نایب صدرراجو گلہانے،حاجی حفیظ خان ،حاجی نعیم الدین سر ،وظیفہ یاب سید جاوید سر ،عزیزی شاہد، صدر مدرس معین احمد وغیرہ موجود تھے شمع مشاعرہ اور اسٹیج انوکھی اور دیدہ زیب خوبصورت سجاوٹ احفاز یار خان پٹیل سراور موثق دیوان کی ذہانت و محنت کا نتیجہ تھی۔ مشاعرہ انعقاد کمیٹی کے صدر اقبال سر ،شعیب سر،مشرف دیشمکھ سر ، طعام کی ذمہ داری معین خان سر، سید عمران، شاہ رخ سر، رمیز سر نے لی ریحان سر ،جمیل،سہیل سر فرہاد سر ، مختارسر مزمل سر طلباء میں سے المیش،حذیف خان، شمشیر ثمیر، منڈپ توصیف ہارون،وغیرہ کی ان تھک محنت سے مشاعرہ کامیاب ہوا ۔اظہار تشکر حاجی ظہیر فاؤنڈیشن کے بانی موٹق دیوان نے پیش کیا۔بتا دیں کہ یہرحمانیہ اسکول کا تیسرا مشاعرہ تھا اس مشاعرہ میں مقامی سامعین کے ساتھ منگرول پیر، کارنجہ ،دگرس، پوسد، داروہو اطراف سے شایقین سخن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!