مہاراشٹر

رحمانیہ ہائی اسکول وجونیئر کالج مانورہ پہنچا برار تعلیمی کارواں ؛ طلباء میں مسابقتی امتحانات کامیاب کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا کارواں کا اولین مقصد.خان اظہرحسین

اکو لہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : آج کا دور مقابلے کا دور ہے ریاضی، انگریزی، جنرل نالج، کمپیوٹر جیسے مضامین کا مطالعہ ہی طلباء کو مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیاب بنا سکتا ہے برار تعلیمی کارواں کا اولین مقصد ہی طلباء کو اس لائق بنانا ہے کہ وہ مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہو سکے یہ بات خان محمد اظہر حسین سابق وزیر مملکت صوبے مہاراشٹر نے رحمانیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ میں منعقد تقسیمِ انعامات کی تقریب میں صدارتی خطبے میں کہی.10 فروری بروز سنیچر رحمانیہ ہائی اسکول مانورہ کی میزبانی میں منعقد برار تعلیمی کارواں اکولہ کی تقریب انعامات رکھی گئی تھی کارواں کے زیر نگرانی لیا گیا مسابقتی امتحان میں پانچ اضلاع کے پانچویں، آٹھویں، دسویں جماعت کے طلباء نے شرکت کی تھی کامیاب طلباء کو اس موقع پر انعامات تقسیم کئے گئے.خان محمد اظہر حسین کی صدارت میں ہوئے اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی انیل راٹھور سابق ایم ایس ای بی بورڈ، ڈاکٹر وقار، عبداللہ شیخ، اسلم پوپٹے، رحمانیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر وحید الدین شیخ سر،محمد اقبال شیخ پرنسپل رحمانیہ ہائی اسکول و جونیئر کالج مانورہ ،سرفراز نواز، محسن بھائی، یعقوب بھائی، رؤف لنگھا، ساجد لنگھا وغیرہ کی شرکت رہی نظامت کے فرائض پروفیسر انیس انصاری نے انجام دیئے معاون مدرس مزمل خان کے اظہارِ تشکر کے بعد صدر کی اجازت سے پروگرام کا اختتام ہوا.
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!