رمضان خصوصی شمارہ کا رسم اجراء پونے اور سولاپور میں معززین کے ہاتھوں بیک وقت؛گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کی اشاعت
پونے(محمد مسلم کبیر) گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے فضیلت اور عظمت پر محیط خصوصی شمارہ “اخلاص” کی اشاعت کی گئی۔ایڈیٹر انیسہ سکندر شیخ، نائب ایڈیٹر خواجہ بھائی باغبان،ادارتی بورڈ کے اراکین تحسین سید،دلشاد سید،نیلوفر پھنیبند،نسیم جمعدار اور پبلشر انتخاب فراش کی کاوشوں سے اس شمارے کی اشاعت یقینی ہو سکی۔
خصوصی شمارے”اخلاص” کا جلسہ رسم اجراء،معروف مراٹھی غزل نگار پرفل کلکرنی ناندیڑ کی صدارت میں ہوا۔گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کے صدر ایڈوکیٹ ہاشم پٹیل،تنظیم کے نائب صدر اور اخلاص شمارہ کے شریک مدیر خواجہ بھائی باغبان، معروف رنگ کار ستیش انداپورکر، پبلشر ایڈوکیٹ راج شری بورڈیکر، پبلشر و صحافی روپالی اوچارے،ساہتیہ سنستا کے پونے ضلع کے صدر بی ایچ مخدوم، سکریٹری محمودہ شیخ، مرکزی جوائنٹ سکریٹری “اخلاص” کی مدیر انیسہ شیخ، شاعرہ میناز شیخ،سماجی کارکن اور بندھست زندگی کے امیت چوان،شاہین اکیڈمی کے بشیر قاضی،ایگزیکٹو ایڈیٹر تحسین سید،اماکانت آدمانے موجود تھے۔اس شمارے کی اشاعت پر تمام شرکاء کو نیک خواہشات پیش کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس جلسے کا آغاز سلیم شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تمام مقررین نے بھائی چارے اور قومی اتحاد کا پیغام پہنچانے والے اس خصوصی شمارے کی اشاعت پر ادارے کو مبارک باد پیش کی۔پرفل کلکرنی نے کہا کہ آج معاشرے کو ایسے عام فہم زبان میں اسلام کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو پتہ چل جائے گا کہ اصل حقائق کیا ہیں؟اس پر ذہن سازی کی جائے گی بلکہ اس سے معاشرے میں بسے غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہوگا جس سے سماجی اتحاد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس شمارے میں رمضان المبارک کی فضیلت اور عظمت کے تعلق سے تفصیلی معلومات دی گئی ہیں۔ لہذا روزہ اور رمضان کی فضیلت سے مراٹھی جاننے والوں کو معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔
گرامین مسلم مراٹھی ساہتیہ سنستھا کے بانی شیخ شفیع بولڈیکر نے مبارکباد کا پیغام بھیج کر تمام شرکاء کو خیر مقدم کہا۔ مرکزی پروگرام کی نظامت انگریزی کے مصنف سلیم شیخ نے کی اور ہدیہ تشکر چیری اسکول کی پرنسپل پروین فراش نے ادا کیا۔ساہتیہ سنستھا کے پونے ضلع کی جانب سے اس جلسے کا نظم عمل میں آیا۔
اسی خصوصی شمارہ”اخلاص”کی رسم اجراء سولاپور کے سوشل کالج میں پرنسپل ڈاکٹر ای جا تنبولی،ہفت روزہ قاصد کے مدیر ایوب نلامندو،پانگل اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ثریا جاگیردار،مظہر اللوڑی، ایاز جنیدی، خواجہ بھائی باغبان، کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس اجلاس کی نظامت ایوب نلا مندو نے کی اور ڈاکر ثریا پروین نے شکریہ ادا کیا۔