مہاراشٹر

ریاستی حکومت اور سروے سے جڑے تمام افسران کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ؛ کسی کو بخشا نہیں جائےگا،سروے کے مطابق مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی زمین 91 ہزار ایکڑ ہے اس طرح کی رپورٹ شائع کی گئی تھی ۔۔شبیر احمد انصاری

ناندیڑ: ( شیخ عمران ) : ناندیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے تحریک اوقاف گزشتہ آٹھ سالوں سے اوقاف کی زمینات کے تحفظ اورعوامی بیداری کے لئے کام کر رہی ہے. شبیر احمد انصاری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سابقہ وزیراعلی دیویندر فرنڈویس سے ورشابنگلہ پر وقف آراضی کے دوسرے اور دیگر مسائل جن میں ریاست میں اوقاف کے دفاتر کے قیام ملازمین کی بھرتی کا مطالبہ بھی کیا تھا . سابقہ وزیر اعلی نے تحریک اوقاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مہاراشٹر وقف بورڈ پراپرٹی کے دوسرے سروے میں 6 کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے. 2002 میں مہاراشٹر وقف بورڈ پراپرٹی کا سروے ہواتھا جس میں 91 ہزار ایکڑ زمین ہے اس طرح کی رپورٹ شائع کی گئی تھی. تحریک اوقاف نے دیکھاکہ مسلسل سات سال سے محنت کرنے کے باوجود ریاستی حکومت اور سروے سے جڑے تمام افسران کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گئی. تحریک اوقاف اب پورے مہاراشٹر میں اس کو ایک عوامی تحریک بناکران مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ہر جمہوری طرز کو اپنا کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرےگئی اور بہت جلد ممبئی کہ آزاد میدان پر دھرنا دیا جائے گا. اس طرح کی معلومات آل انڈیا مسلم اوبی سی آرگنائزیشن اور تحریک اوقاف کے صدر شبیر احمد انصاری نے پریس کانفرنس میں دی. اسی طرح انہوں نے درگا دلہا شاہ رحمان و مسجد موزے وزیر آباد ناندیڑ جس کا سروے نمبر 33 اور 36 ہے جس کی زمین اندازے کے مطابق 35 ایکڑ ہے سن 2010 میں پرانے جتنے آرڈر وقف بورڈ نے کئے تھے اتنے تمام آرڈر رد کردیئے گئے. لوک سیوا بھارتی سنستھا ناندیڑ کو 2011 میں 100×50 کی جگہ مدرسے کے لئے دی گئی تھی ایسا قرار نامہ کیاگیا تھا، اس قرار نامہ سے زیادہ زمین سنستھانے حاصل کی تھی ایسی رپورٹ وقف آفیسر نے سی او مہاراشٹر وقف بورڈ کو دی تھی، اس قرار نامہ کو سی او وقف بورڈ این ڈی پٹھان نے منسوخ کیا تھا ، اس کے خلاف لوک سیوا بھارتی سنستھا نے ٹریبیونل کورٹ میں داخل کیا اوراسے حاصل کیا. بورڈ نے اس کے خلاف کوئی پیروی نہیں کی تھی اسی وجہ سے وہ آج التواء میں پڑا ہوا ہے .سن 2014 میں وقف بورڈ مہاراشٹر نے رحمت شاہ کو عارضی متولی نام زد کیا تھا اور رحمت شاہ نے غیر قانونی طریقے سے شیخ شمیم شیخ اسحاق کو نائب متولی نام زد کیا جو وقف ایکٹ کے خلاف ہے. 2017 میں متولی نے ایکٹ میں کوئی پروویثزن نہیں ہونے کے باوجود نائب متولی کو نام زد کیا جو وقف ایکٹ کے خلاف ہے اور نائب متولی کو جن شرائط پر متولی بنایا گیا تھا وہ اپنی من مانی طرز پر کام چلارہے ہیں.تحریک اوقاف نے ان کے خلاف سی او مہاراشٹر وقف بورڈ میں متولی کے خلاف شکایت درج کی جس پر بہت جلد وقف بورڈ عمل آوری کرنے والی ہے اس پریس کانفرنس میں فاروق احمد،عبدالحفیظ، فرقان انصاری موجود تھے.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!