مہاراشٹر

ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفرازاساتذہ کو مبارکباد ؛ ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تہنیتی تقریب

ناندیڑ: ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کی جانب سے آج بروز ہفتہ دوپہر ۳ بجے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ریاستی مثالی معلم ایوارڈ یافتہ معلمین کو دلی مبارکباد و تہنیت پیش گئی، اس موقع پر ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم نے اساتذۂ کرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس وہ پیشہ ہے جس کی اجرت لینے کے بعد بھی اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی، آج ملک کے ان مخصوص اداروں میں جہاں دیش کے اعلیٰ ذہن تیار ہوتے ہیں وہاں تک قوم کے طلباء و طالبات کو پہنچانے کا کام ہمارے اساتذۂ کرام کی محنتوں اور کوششوں کی بدولت ہی ہورہا ہے، بعدازاں ریاستی مثالی ایوارڈ سے سرفراز محترمہ محمدی عظمیٰ خان، محترمہ فہیم خاتون، جناب قیوم سر اور الطاف حسین سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی و صدر جلسہ جناب مظفر سوداگر سر نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ اس کے بعد جناب مظفر سوداگر سر اور اظہر خان صاحب (ضلع صدر MPJ) کے ہاتھوں شال اور گل پوشی کے ذریعے درجہ بالا چاروں مثالی معلمین کو انسٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!