مہاراشٹر

ریاستی نصاب کے فریم ورک برائے اسکول ایجوکیشن-2024 (SCF-SE) پر رائے، مشورے جمع کرانے کے لیے 23 جولائی 2024 تک اضافہ کیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ

پونہ ( نامہ نگار): اسٹیٹ کونسل اف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر مہاراشٹر پونے کے ڈائریکٹر راہل ریکھاوار کی بتاریخ 22، اور 27 مئی2024 پریس نوٹ کے مطابق جماعت تیسری تا بارہویں کا نصاب تیار کرنے کے لیے ریاستی نصاب (سکول ایجوکیشن) – 2024 کا مسودہ ریاستی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر مہاراشٹر، پونے نے تیار کیا ہے۔ مذکورہ مسودہ کونسل کی ویب سائٹ https://www.maa.ac.in/ پر تاریخ 23 مئی 2024 سے عوامی رائے، مشورے، شکایات کے لیے کھولا گیا ہے اور اس لنک پر https://forms.gle/TDHL9z8harzRgJoy5 پر آن لائن 03/06/2024 تک آن لائن و بذریعہ ڈاک مشورے منگوائے گئے ہیں۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد کا مطالبہ ہے کہ،ریاستی نصاب برائے اسکول ایجوکیشن-2024 (SCF-SE) 330 صفحات میں، کل 5 حصوں، 26 ذیلی عنوانات میں ترتیب دیا گیا ہے۔ 330 صفحات میں لکھے گئے اس تفصیلی وار نصاب پر رائے جمع کرانے کے لیے 23 مئی 2024 سے تین جون 2024 تک صرف بارہ (12) دن کا وقت بہت کم ہے، ریاست کی تعلیمی پالیسی کے اثرات تعلیمی مستقبل کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر ریاست کی ترقی و پیشرفت پر بھی پڑ رہے ہیں۔ چونکہ اس کے نتائج طویل مدتی ہوں گے، اس لیے نصاب کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے لیے اور نکتہ وار، ذیلی نکتہ وار اور اس کے پہلوؤں پر رائے دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات ہیں ۔اس لیے اساتذہ آپس میں بحث و مباحثہ کر رائے دینے سے قاصر ہیں، ساجد نثار احمد کے مطابق اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 اس بات پر پختہ رائے رکھتے ہیں کہ اس مسئلہ پر ضلع ڈائٹ معرفت سیمینار منعقد کر مشورہ کرنا،ساتھ اساتذہ کی ماہانہ میٹنگوں کے ذریعہ، ورکشاپ کا انعقاد کر کے اسٹیٹ کریکولم فریم ورک برائے اسکول ایجوکیشن 2024 ایس سی ایف، ایس سی پر غوروفکر کر کے اپنے تجاویز، رائے، مشورے دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے اسٹیٹ کونسل اف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر راہل جی ریکھاوار سے مطالبہ کیا کہ ریاستی نصاب کے فریم ورک برائے اسکول ایجوکیشن-2024 (SCF-SE) پر رائے، مشورے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 23 جولائی 2024 تک بڑھا دی جائے۔ مطالبہ ساجد نثار احمد ، الطاف احمد، قریشی سلیم ، مرزا رضوان ، الطاف پیراڈائز ، الطاف جمہور ، عقیل احمد ، محمد یونس ، ساجد حمید و دیگر اراکین نے کیا ہے ۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!