ریاست بھر کے پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کو من پسند نیشنل لائز بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ملی منظوری، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کوشش کامیاب
ممبئی: (پریس ریلیز) : زیادہ تر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں و دیگر وظیفے کے لئے بینک اکاؤنٹ نیشنل لائز بینکوں میں کھولیں گئے ہیں مگر کچھ اضلاع اور شہروں میں پرائیویٹ پرائمری، ہائی اسکول جونیئر کالج ،سینیر کالج، پروفیسر کی تنخواہ نیشنلائز بینک معرفت ادا نہیں کی جاتی تھی، جس جس سے اساتذہ مختلف پریشانیوں کا شکار تھے۔ جس کی وجہ سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے وزیر مالیات اجیت پوار وزیر تعلیم دیپک کیسرکر و آفیسران سے ملاقات کر تمام اساتذہ کو ان کی تنخواہیں و دیگر وظیفے کے لئے من پسند نیشنل لائز بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جس پر ریاستی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نائب سیکرٹری تشار مہاجن نے 19 دسمبر 2023 کو جی آر جاری کر ریاست بھر کے پرائیویٹ پرائمری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری، سینیئر کالج و پروفیسرز، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو من پسند نیشنل لائز بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔قومی بینک سے تنخواہ اور متعلقہ بیمہ اور دیگر فوائد ملیں گے جس اساتذہ کو راحت ملے گی اس طرح کآ اظہار اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا۔