سابق مرکزی وزیر سشیل کمارشندے کے ہاتھوں منگل کوسولاپورمیں مرحوم عبداللطیف نلامندو کی حیات خدمات پر مبنی دوکتابوں کا رسم اجرا
شولاپور:(محمد مسلم کبیر) :شولاپورضلع مراٹھی پترکار سنگھ اور شمع ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ، میدانِ صحافت میں نصف صدی تک غیر جانبدارانہ طور پر سماجی بیداری و اصلاح معاشرہ کا کام کرنے والے بے باک صحافی،معروف ہندی “ہفت روزہ قاصد” کے بانی مدیر اعلیٰ کی سماجی،تعلیمی،صحافتی،علمی وادبی خدمات کا احاطہ کرنے والی دو کتب بالترتیب ،”شمع قاصد” مرتب ڈاکٹر محمدشفیع چوبدار(اردو مضامیں کا مجموعہ)” عبد اللطیف نلامندو: شخصیت اورخدمات” مرتبین پروفیسر ڈاکٹر ای۔جا۔ تنبولی اورڈاکٹر شکیل شیخ (مراٹھی، ہندی اورانگریزی مضامین کا مجموعہ) کی رسمِ اجراء مسٹر سُشیل کُمار جی شِندے (سابق مرکزی وزیرِ داخلہ) کی قیادت میں، مسٹر شری پال سبنس(سابق کانفرنس صدر اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ پریشد پونے)،مسٹر رویندربیدکیہال (صدر مہاراشٹر جرنلسٹ کلیان ندھی پھلٹن)، جناب ایڈوکٹ عمرخان بیریا (صدر کل ہنداُردو ادبی کانفرنس شولاپور)،مسٹر دتا انا سروسے (صنعت کار شولاپور)جناب وقار شیخ (صدرخادِمانِ اردو فورم شولاپور)، جناب عبدالرزاق مجاور(بزنس ایکسپریس گروپ سانگلی) کی موجودگی میں بروز منگل 10 اکتوبر 2023 کو صبح 10:30 بجے ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام آڈیٹوریم، سوشل کالج قدوائی چوک شولاپورمیں منعقد ہے۔پروفیسر، پی۔پی۔ کلکرنی ، ڈاکٹر ای. جا. تنبولی، ایوب نلامندواورمظہر الوڑی نےشائقین ادب سے اپنے احباب کے ساتھ شرکت کی خواہش کی ہے۔