سماج کے باصلاحیت افراد کومنتخب کر کے اعزاز سے نوازا جانا بڑا کام ہے۔ جینت واڑکر ؛ صحافی محمد مسلم کبیر سمیت کئی سرکردہ شخصیات ممبئی میں “پیس ایمبیسیڈر ایوارڈز سے سرفراز
ممبئی: (نمائندہ) :لوک گورو راشٹریہ اکاتمتا پریشد ،ممبئی اورٹی ایم جی کریشن ممبئی کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف شعبہ حیات میں گراں قدر خدمات اور کارنامے انجام دینے والے اشخاص کو ریاستی/ قومی سطح پر” ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈز” سے نوازا جاتا ہے۔ امسال لاتور ضلع اُردو میڈیا کے صدر اور معروف صحافی محمد مسلم کبیر کو اُن کے صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں قومی سطح کا “ٹی ایم جی پیس ایمبیسیڈر ائکونک ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ،پترکار بھون،دوسری منزل،آزاد میدان، مہا نگر پاليكا روڈ،سی ایس ٹی ممبئی میں ایک باوقار تقریب میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر دیویندر بھجبل (ڈائریکٹر ،انفارمیشن ڈپارٹمنٹ،حکومت مہاراشٹر)،جینت واڑکر(مراٹھی فلمی اداکار)،سنیتا ناشککر(پولیس سپرنٹنڈنٹ ممبئی)، امرتا اُتروار،(مراٹھی فلم ایکٹریس)،ذاکر خان( فلم ایکیٹر) سمّی عرف شکیلہ شیخ،ڈاکٹر جالندھر مہاڈک، کنال بھوئر، ڈاکٹر راجیش یوالے،موہن بڑ گوجر(صدر،آئیکون فاونڈیشن انڈیا)اور کئی سرکردہ مہمانانِ خصوصی اس تقریب میں شرکت کی-
لوک گورو راشٹریہ اکاتمتا پریشد ،ممبئی اور ٹی ایم جی کریشن ممبئی کے روح رواں ناصر خان نے اپنے افتتاحیہ میں کہا کہ ایوارڈز کا مقصد سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص کی حوصلھ افزائی ہے اس لئے ۔لوک گورو راشٹریہ اکاتمتا پریشد ،ممبئی نے نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ، بلکہ غیر تعلیم یافتہ ہنر مند افراد کی حوصلھ افزائی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے آج نوازا جا رہا ہے۔ لاتور ضلع سے صحافی محمد مسلم کبیر کے علاوہ ہفت روزہ ابوالکلام (ہندی) کے مدیر اعلیٰ مشتاق ہاشمی کو بھی اُن کے سماجی کارناموں کے اعتراف میں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات کے عوض میں لاتور میونسپل کارپوریشن اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالحمید محمد جی بیجاپور ے کو بھی ایوارڈ دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ تمام مہمانانِ خصوصی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناصر خان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اور کہا کہ حقیقی معنوں میں سماج کے پچھڑے اور نظر انداز طبقے کی صلاحیتوں کو اعزاز سے نوازنا اپنے آپ میں ایک بڑا کام ہے۔ جلسے کی کارروائی درشنا مالی اور کمل ڈانگے نے بہترین انداز میں کیا،جلسے کی ناظم سلمیٰ خان نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔اس جلسے میں مہاراشٹر کے تمام اضلاع سے نمائندہ شخصیات کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔