مہاراشٹر

سولاپور کے ڈنڈوتی، باغبان اور جمعدار کوقومی اُردو شیکشک کرمچاری سنگھ مثالی مدرس کے ایوارڈ

سولاپور: (اِقبال باغبان ) : نئی دہلی کی قومی اُردو شیکشک کرمچاری سنگ نے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو مثالی مدرس کے ایوارڈسے نوازاگیا۔ تیسرے سالانہ اجلاس میں سولاپور کے تین اساتذہ کو چنا گیا تھا۔ جس میں بورامنی کے ضلع پریشد اسکول کی اساتذہ سعدیہ ڈنڈوٹی، میونسپل اردو اسکول نمبر 3 کے افروز باغبان اور میونسپل اردو اسکول نمبر 2 کے عمران جمعدار کو منتخب کیا گیا۔ اس سلیکشن کمیٹی نے مہاراشٹر، کشمیر، کرناٹک، اوڈیشہ، تلنگانہ، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش جیسی مختلف ریاستوں کے کل 200 اساتذہ کو تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو مثالی مدرس ایوارڈسے نوازہ گیا۔
ایوارڈ کی تقریب اتوار 29 اکتوبر 2023 کو غالب اکیڈمی نظام الدین دہلی میں علاقائی صدر خان عابد علی کی رہنمائی میں قومی صدر چوہدری وصال علی گجر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع الہ آباد یونیورسٹی کی صالحہ رشید، مولانا ڈاکٹر عبداللام لق، دہلی ملی کونسل کے صدر پروفیسرسوالہہ چودھری، جموں کشمیر یونیورسٹی مفتی محمد ساجد حسین، دہلی قومی اردو ٹیچرس یونین کے قومی صدر واصل گجر، ریاستی صدر عابد خان، محترمہ کنیز فاطمہ، مہتاب کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔ پروگرام میں الہ آباد مولانا آزاد یونیورسٹی اور جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کے مہمان خصوصی رہنمائی ملی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!