مہاراشٹر

سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی کو مسترد کر کے عدلیہ کے وقار کو بحال کیا ہے : فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کی جانب فیصلہ کا خیر مقدم

ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی کو مسترد کر کے عدلیہ کے وقار کو بحال کیا ہے ۔ فیڈریشن نے مزید کہا کہ اس دور میں جبکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہورہا ہے سپریم کورٹ کے ذریعہ مجرمین کی معافی کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں واپس جیل بھیجنے کا فیصلہ قابل قدر ہے ۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے 2002 میں گودھرا واقعہ کے بعد گجرات میں فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے 7 افراد کے قتل کے معاملے میں قصورواروں کی بریت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج یعنی08 جنوری کو فیصلہ سنایااور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان ملزمان کو جیل واپس جانا پڑے گا ۔فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے مذکورہ فیصلہ کا استقبال کرتے ہوٸے یہ بھی کہا کہ سزا سے مجرمین اور مجرمانہ ذہنیت کے سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوتے ہیں ۔ دوسری جانب مجرمین کو سزا نہیں ملنے کی وجہ سے اس طرح کی ذہنیت کے افراد کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عدلیہ کے کمزور ہونے سے سماج میں عجیب افراتفری کا عالم ہے ۔ فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلہ کی روشنی میں ذیلی عدالتیں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی جانب کوشش کریں گی ۔ انہیں یہ کوشش کرنا ہوگا کہ عوام کا عدلیہ کے تئیں کمزور ہوتے اعتماد کو بحال ہوسکے ۔اس طرح کا بیان
فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے جوائنٹ پریس ریلیز میں دیا گیا ہے پریس ریلیز دینے والوں میں مولانا حافظ الیاس خان فلاحی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مولانا ڈاکٹر محمود احمد دریا آبادی جنرل سکریٹری علماء کونسل، ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے و صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرمولانا حافظ سید اطہرعالم دین اہل سنت والجماعت صدر علماء ایسوسی ایشن ممبئی ، مہاراشٹر ، مولانا حلیم اللہ قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیتہ علمائے ہند مہاراشٹر فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی ، عبدالحفیظ پترکار جالنہ، مولانا ظہیر عباس رضوی نائب صدر شیعہ پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سعید احمد فیضی ناظم عمومی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹرمولانا مفتی حذیفہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر ، مولانا آغا روح ظفرامام خوجہ جماعت ممبئی ، مولانا انیس اشرفی رضا فاؤنڈیشن ممبئی، مولانا نظام الدین فخر الدین ، ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ ہمایوں شیخ ناظم ممبئی جماعت اسلامی ہند ، شیخ عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس شاکر شیخ ، کو کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!