مہاراشٹر

سید محسن اردوہائی اسکول وجونیر کالج شیونی میں آنند میلہ کا انعقاد کرکے کھری کمائی کی

اکولہ: (ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی) :سید محسن اردوہائی اسکول اینڈ جونیر کالج شیونی میں آنند میلہ کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح محمد مبین شہزاد (ضلع پریشد اردو مڈل اسکول) کےدست مبارک سے عمل میں آیا اس موقع پر سید عمران علی اور مشتاق علی موجود تھے اس پر مسرت موقع پر طلبہ نے مختلف قسم کی دکانیں لگائی جس میں پانی پوری، آلو پونگا ،گلاب جامن، چکن بریانی ،پان، تہاری، بریڈ پکوڈا وغیرہ کے ساتھ میلہ کو مزین کیا گیا اس مجلس کی سرگرمی کا مقصد طلباءمیں روز مرہ کے لین دین تجارت خرید و فروخت کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے اور نفع نقصان کے تصورکو سمجھانا ہے اس میلہ کو پروان چڑھانے میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے صدر مدرس سید محب اقبال تدریسی عملہ میں عاصم الدین، شمشیر خان ،محمد ذاہد ، محمد ذاہد اور غیر تدریسی عملہ نے حصہ لیا اسی کے ساتھ سرپرست حضرات نے خصوصی تعاون کیا اور طلباء اپنی کھری کمائی منافع کو حاصل کر کے خوب خوشی کا اظہار کیا.

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!