شاہ بابوجونئیرکالج پاتورکے نتائج قابل ستائش
اکولہ :(ڈاکٹرذاکر نعمانی) مہاشٹرا اسٹیٹ بورڈ کے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مورخہ 21 مئی 2024کوکیا گیا , جس میں شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو جونیئر کالج پاتور ضلع آکولہ کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی قاـل ستائش رہے_ امسال شعبہ آرٹس میں کل 102 طلبا نے شرکت کی جس میں 98 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔کامیابی کا فیصد 96.67رہا۔طیبہ گوہر محمد شکیل نے 90.67فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ۔سائنس میں 407 طلبہ نے شرکت کی جس میں 399 طلبہ نے کامیابی حاصل کی. کامیابی کا فیصد 98.03رہا۔جھانوی نیلیش جیسوال نے90.50 فیصد نمبرات حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا جبکہ اریبہ تحریم محمد فاروق نے 89.50 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم اور کامران یوسف علی نے 88.83فیصد نمبرات سے سوم مقام حاصل کیا۔ ڈسٹنکشن میں 193 ،فرسٹ کلاس میں175 اور سیکنڈ کلاس میں 31 طلبہ کامیاب ہوئے۔ نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلبہ کا شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے سی_ای_او_سید اسحاق راہی صاحب کے دست مبارک سے استقبال و اعزازکیا گیا_ پرنسپل مجیب اللہ خان نایب پرنسپل احسان الرحمٰن اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواھشات کا اظہار کیا_