مہاراشٹر

شاہ بابو جونئیر کالج پاتور کے طالب علم کا قومی سطح کیلئے انتخاب ; شعیب بڈھن گاڑیکر کا اعزاز

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) : اکولہ ضلع کے پا تور شہرمیں واقع شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں طلباء وطالبات کی ہمہ گیر ترقی کیلئے ہر طرح سے کوشش و جدوجہد کی جاتی ہے ۔یہاں کے طلبہ نہ صرف نصابی سرگرمیوں میں ہی نہیں بلکہ غیرنصابی سرگرمیوں ،گیمس و اسپورٹس میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کرتے ہیں ۔یہاں کے اساتذہ طلبہ کی ہر میدان ،ہر سرگرمی اور ہر مقابلے میں رہنمائی اور کوچنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔اسی سلسلے کی ایک کڑی شاہ بابو جونئیر کالج پاتور کا طالب علم شعیب بڈھن گاڑیکر نے ریاستی سطح کے باکسنگ مقابلے کے فائنل میں پونے کے کھلاڑی کو شکست دیکر فتح حاصل کی اور قومی سطح کیلئے منتخب کیاگیا ۔شعیب کی اس کامیابی پر سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی صاحب کے دست مبارک سے استقبال و اعزاز کیا گیا ۔پرنسپل مجیب اللہ خان ،نائب پر نسپل احسان الرحمن ،سپر وائزر محسن خان اور تمام اساتذہ نے شعیب اور انکے کوچ فیروز انصاری اور منور خان کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!