شاہ بابو ہائی اسکول وجونئیرکالج پاتور میں سرسید ڈے منایا گیا
اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج پاتور ضلع آ کولہ میں مورخہ 17 اکتوبر 2023 کو عظیم مصلح قوم سر سید احمد خان کی یاد میں سرسید ڈے منایا گیا ۔ابتدا میں طلبہ کیلئے سر سید کے حالات زندگی اور کارناموں پر مشتمل جنرل نالج ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت ہشتم تا دویاز دہم کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔بعد ازاں اساتذہ کا کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں پرا ئمری تا جونئیر کالج کے اساتذہ شریک ہوئے ۔اس مقابلہ کی صدارت سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی صاحب نے کی۔ کوئز مقابلہ کی نظامت ناصر خان نے کی جبکہ ریحان احمد کے اظہار تشکر پر کوئز مقابلہ کا اختتام ہوا ۔ اس مقابلے میں پرائمری و مڈل کے اساتذہ نے اول اور ہائی اسکول و جونئیر کالج کے اساتذہ نے دوم مقام حاصل کیا ۔پرنسپل مجیب اللہ خان ،نائب پر نسپل احسان الرحمن ،سپر وائزر محسن خان پرائمری اسکول کے صدر مدرس اصغر شیخ نے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔