مہاراشٹر

شاہ بابو ہائی اسکول وجونیئر کالج پاتور میں سہ روزہ انٹر اسکول سائنس وآرٹس نمائش کا انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی پاتور کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی سکول و جونیئر کالج پاتور ضلع آکولہ سہ روزہ انٹر اسکول سائنس و آ رٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کی صدارت خان محمد اظہر حسین صاحب(سابق وزیر مہاراشٹر) نے کی جبکہ بطور مہمانان خصوصی رویندر بھاسکر (صدر سائنس وگیان منڈل آ کولہ)،سید سرفراز الدین (نائب صدر سوسائٹی) عبد القدوس شیخ (سینیئر نامہ نگار) پرشانت ٹھاکرے (HOD biotechnology امراوتی یونیورسٹی) سید برہان (صدر سوسائٹی) پرمود پاٹل (PKV آ کولہ) وغیرہ موجود تھے ابتدا میں سوسائٹی کے سیکرٹری سیداسحاق راہی صاحب نے سائنس نمائش منعقد کرنے کی غرض وغایت بیان کی۔صدر تقریب اور مہمانان کے دست مبارک سے سائنس و آ رٹس نمائش کا افتتاح کیا گیا۔صدرتقریب اور مہمانان نے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ادارے کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی۔اس سائنس نمائش میں جماعت اول تا دوازدہم جماعت سے کل 221 سائنس ماڈلس شریک کیے گئے۔اٹل ٹنکرنگ لیب کے گیارہ روبوٹک ماڈلس کو ناظرین نے کافی سراہا۔ آ رٹس گیلری میں ادارے کی طالبات نے عمدہ دستکاری کے تقریباً 144 نمونے پیش کیے۔اس سائنس نمائش اور آ رٹس گیلری کا انعقاد پرنسپل مجیب اللہ خان کی رہنمائی میں نائب پرنسپل احسان الرحمن، سید شعیب ناصر،سلمان خان ، محمد جاوید،شبر خان اورادارے کے تمام مدرسین نے تعاون کیا۔تقسیم انعامات کی تقریب مورخہ 2 دسمبر 2023 کو منعقد کی جائے گی ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!