مہاراشٹر

شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیرکالج پاتورمیں ،” سیرت النبی کی تقاریب کا انعقاد ؛ مقابلہ فن خطاطی کو سب سے زیادہ ناظرین نے پسند کیا

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی ) :شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج پاتور ضلع آ کولہ میں مورخہ 21 ستمبر تا 29 ستمبر 2023 سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔روزانہ پیش درس کے موقع پر طلباء وطالبات نے حصول علم پر مشتمل احادیث کو پیش کیا ۔مقابلہ قرات القرآن منعقد کیا گیا جس میں قاری توصیف صاحب نے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل جماعت ہفتم تا دویاز دہم کے طلباء وطالبات نےمضامین تحریر کیے ۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کا اسلامی کوئز مقابلہ بھی رکھا گیا تھا جس میں سوسائٹی کے زیر انتظام تمام اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ سیرت کی تقاریب میں مقابلہ فن خطاطی کو سب سے زیادہ ناظرین نے پسند کیا جس میں طلباء وطالبات نے قرآن کی آیتوں کے عمدہ نمونے پیش کیے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ خطاط و کاتب جناب خلیق الاسدی اور مغفور احمد (مدرس)کی موجودگی نے اس میں چار چاند لگا دئیے ۔ سلمان خان سر نے اس موقع پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے حضرت محمد کے حالات زندگی کو مفصل پیش کیا ۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی ان تقاریب کا اختتام مورخہ 30 ستمبر 2023 کو تقسیم انعامات کی تقریب میں ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے سیکرٹری سید اسحاق راہی صاحب نے کی۔صدر جلسہ اور مہمانان خصوصی کے دست مبارک سے ہر مقابلہ میں اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا ۔ہفتہ سیرت النبی کے کامیاب انعقاد کیلئے پرنسپل مجیب اللہ خان کی رہنمائی میں نائب پرنسپل احسان الرحمن ،سپروائزر محسن خان ، ریحان احمد ،ناصر خان اور تمام اساتذہ نے تعاون کیا ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!