شعبہ اُردو سولاپور یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی یوم تعلیم کے موقع پر نیشنل ویبینار بہ عنوان مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کا انعقاد
شولاپور: (اقبال باغبان) : پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی سولاپور اسکول آف لنگویجیس اینڈ لٹریچر شعبہ اردو کے زیر اہتمام 11،نومبر 2023 کو قومی یوم تعلیم کے موقع پر نیشنل ویبینار بہ عنوان “مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات “کا انعقاد کیا گیا. یہ ویبینار بھاشہ سنکل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیدارناتھ کانونے کی صدارت میں عمل میں آیا۔
شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ پٹھان نے مہمان خصوصی ڈاکٹر عائشہ رنگریزپروفیسر اور صدر شعبہ کستوربائی کالج آف ایجوکیشن سولاپور اور تمام شرکا کا استقبال کیا۔ پروگرام کی مقرر خاص داکٹر عائشہ رنگریز نے اپنی تقریر میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات اور ان کی شخصیت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مولانا ابوکلام آزادہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم ہیں اور تعلیمی میدان میں اپنے کارہائے نمایاں خدمات انجام دیے ہیں.
11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم ولادت کے موقع پر ہندوستان کے دیگر شعبوں میں قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے ۔اس پروگرام میں شعبہ اردو کے طلبا وطالبات ،ریسرچ اسکالرس اسکول آف لنگویجیس اینڈ لٹریچر کے اساتذہ ڈاکٹر ودیا، ڈاکٹر تڈول، پروفیسر ودیا کاڑے اور شولاپور کے سماجی اداروں کے دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹرعائشہ پٹھان نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دے ۔ شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر سمیہ باغبان نے مہمان خصوصی کا تعارف اور رسم شکریہ ادا کیا۔