مہاراشٹر

شولاپور: گلوکار محمد ایاز کو ڈائریکٹر جنرل پولیس کے دستِ مبارک اعزاز

شولاپور: (اقبال باغبان) :حال ہی میں، 49 ویں کولہاپور پرکشیتر پولیس اسپورٹس2023کا انعقاد شولاپور میں کیاگیا، عظیم فاتح اورشولاپور کے برانڈ ایمبیسیڈر،محمد ایاز نے ’’دھمال سندھیا‘‘نامی ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔اس پروگرام میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنیل پھولاری کے دستِ مبارک محمد ایاز کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پرشولاپور شہر کے پولس کمشنر ڈاکٹر راجیندر مانے،ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر دیپالی کالے،ڈپٹی کمشنر آف پولیس امیت بوراڈے، ڈپٹی کمشنر آف پولیس وجے کباڈے،اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش گائیکواڑ،اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پرانجل پول،پولیس انسپکٹر اشونی بھوسلے،ادیہسناح پاٹل،جیل روڈ کے مغل کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اپنے اہلِ خاندان کے ساتھ موجود تھیں۔ اس موقع پر پولیس خاندان کی خدمت کے ساتھ ثقافتی پروگرام کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں ہمیشہ ان کا مشکور ہوں، ایاز نے اظہار کیا۔
jamsham hair oil contact for distirbutor ship 01

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!