مہاراشٹر

شہزاد انوراکولوی کا مثالی شاعرایوارڈ دے کر کیا گیا اعزاز

اکولہ : (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :سر زمین برار ہمیشہ اپنی علمی و ادبی خد مات کے لیے بڑی زرخیز رہی ہے جس نے علم و حکمت، فضل و کمال، فکر و فن، فکر آگہی، شعر و سخن جیسی خوبیوں سے مزیّن ایسی ایسی شخصیتوں سے روشناس کرایا ہے جن پر دنیائے علم و ادب ہمیشہ فکر کرتی رہے گی اور جن کے علمی و ادبی خدمات کو حالات کے تیز دھاروں نے سلام کیا ہے ایسی علمی شخصیتوں میں جناب شہزاد انور آکولوی ایک باوقار شخصیت ہے موصوف شہر آکولہ کی مشہور و معروف علمی و ادبی بزم “بزم نایاب جونا شہرآکولہ ، اور بزم شعر و سخن آکولہ” کے فعال رکن ہے اور شاعر بھی ہے آپ کی ان ہی علمی و تدریسی خدمات کو دیکھتے ہوئےمولانا ابوالکلام آزاد عوامی لائبریری کرجود تعلقہ راویر ضلع جلگاٶں میں بارواں مثالی اعزازی پروگرام میں آکولہ شہر کے مشہور و معروف شاعر شہزاد انور اکولوی کو مثالی شاعر کے اعزاز سے نوازا گیا مولانا ابوالکلام آزاد پبلک لائبریری کے زیر انصرام ملک بھر کے 39 ادبی شخصیات کا اعزاز کیا گیا اس موقع پر راویر کے آمدار جناب شریش دادا چودھری موجود تھے پروگرام کا ادھگھاٹن جناب دھننجے شریش چودھری صاحب کے ہاتھوں ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب اعجاز حاجی صاحب، جناب رنجنا تائی پرہاد، ثابق صدر ضلع پریشد جلگاؤں،محترم سالے مالگاوے، مکھیہ کاریہ کاری ادھیکاری، عزیز سالار، محترم محمد ظفر نگر ادھیکشہ راویر، محترم سندیب پاٹل ،پاکیزہ عثمان پٹیل، محترم حاجی انیس سر پنج کرجود اور مولانا ابوالکلام آزاد عوامی لائبریری کے صدر جناب شکیل شیخ صاحب موجود تھے
پروگرام کی نظامت رئیس الدین شیخ کیندر پرکھ راویر نے انجام دی اظہار تشکر شکیل شیخ صاحب نے کیا۔مثالی شاعر ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر محمد ذاکر نعمانی نے شہزاد انور کو خصوصی مبارک باد پیش کی ۔
AKOLA DISTRIBUTOR JAMSHAM HAIR OIL ADD

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!