مہاراشٹر

ناندیڑ: شیواجی نگر کرائم اسکواڈ کی بڑی کارروائی سنجے لوکیندر سنگھ پریہار کے پاس سے دو گاوٹھی پستول اورپانچ زندہ کارتوس کئے ضبط

۔ناندیڑ: (شیخ عمران) : شیواجی نگر کرائم اسکواڈ نے گنیش اتسو کے دوران گشت کرتے ہوئے پانی پوری بیچنے کا کاروبار کرنے والے ایک نوجوان کے ذریعہ فروخت کے لئے لائے گئے دو گاوٹھی پستول اور پانچ زندہ کارتوس ضبط کئے ہیں۔ناندیڑ پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی ڈویژن سورج گورو نے اس کارکردگی کے لیے شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی ستائش کی ہے۔
آج 22 ستمبر کو شیواجی نگر میں کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ملیند مدھورکر سون کامبلے نے اپنے پولیس کانسٹیبل بامنے، شیخ، دیو سنگھ سنگل، دلیپ راٹھوڑ، وشنو دفڑے کے ساتھ پولیس اسٹیشن شیواجی نگر کی حدود میں عوامی گنیش منڈل کے مقامات کا دورہ کیا۔ انہیں دت نگر میں اطلاع ملی کہ ایک شخص گاوٹھی کٹے بیچنے آیا ہے اور نئے مونڈھے میں رہ رہا ہے۔ اس کے بعد سون کامبلے نے اپنی گاڑی نئے مونڈھا علاقے میں مارکیٹ کمیٹی کے پیچھے لے گئے۔ وہاں انہوں نے ایک نوجوان کی نگرانی کی جس پر اسے مشتبہ پایا، اس کا نام سنجے لوکیندر سنگھ پریہار عمر 26 کاروبار پانی پوری بتایا جارہاہے.
ضلع دتیا ریاست مدھیہ پردیش پرفل نگر چکھل واڑی بھوکر پولیس ٹیم نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے دو گاؤٹھی پستول اور پانچ زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ گاوٹھی پستول کی قیمت 25 ہزار روپے اور زندہ کارتوس کی قیمت 5 ہزار روپے ہے۔ 30,000 ایسی قیمتی اشیاء پولیس نے ضبط کی ہیں۔ ملیند سون کامبلے نے پولیس انسپکٹر موہن بھوسلے کو اپنی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور ان کی رہنمائی میں قانونی کارروائی مکمل کی۔ شیواجی نگر پولیس کی اس کارکردگی میں چالیگاڑی کے آکاش ساونت اورسائبرڈپارٹمنٹ کے راجندر سیٹیکر اور دیپک اودھنے نے بھی کافی مدد کی پولیس سب انسپکٹر ملیند سون کامبلے نے سنجے پریہار کے خلاف انڈین مڈر ایکٹ کے تحت شکایت درج کروائی ہے شیواجی نگر پولیس کی اس طرح سے جاری بھیڑ والے پروگرام یعنی گنیش تہوار کے دوران کارکردگی قابل ستائش ہے اس سے ہم دیکھتے سکتے ہیں کہ تھوڑا چوکنا رہنے سے بھی ہم ایک بڑے خطرے سے بچ سکتے ہیں

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!